30.1 C
Delhi
August 23, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

انڈین یونین مسلم لیگ نے الیکشن کمیشن سے بی جے پی کی شدت پسند ممبرپارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا

Indian Union Muslim league

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
انڈین یونین مسلم لیگ دہلی پردیش کی میٹنگ کا شاہین باغ اوکھلامیں انعقاد ہوا۔جس میں دہلی پردیش کے صدر مولانا نثار احمد نقشبندی ،پاٹی کے جنرل سکریٹری خرم انیس عمر ،سید نیاز احمد راجہ ،یوتھ لیگ قومی صدرآصف انصاری ، دہلی پردیش کے جنرل سکریٹری شیخ فیصل حسن، اتیب احمد خان ایم ایس ایف کے قومی جنرل سکریٹری،محمد آصف،معین الدین انصاری نائب صدر ،نورالشمس ،محمد زاہد نائب خزانچی ،مولانا دین محمد قاسمی شامل ہوئے۔

اس موقع پر دہلی پردیش کے صدر مولانا نثار احمد نقشبندی نے پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہویے کہا ہے کہ ملک میں نفرتی بیان بازی کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔پرگیہ سنگھ ٹھاکر ممبر پارلیمنٹ ہیں اور ممبر پارلیمنٹ سماجی نمائندے ہوتے ہیں ان کی زبان سے ایسے نفرتی بیان جن سے ملک کی قانون و انتظامیہ کو نقصان پہنچے بہت بڑا جرم ہے۔الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ ایسے قوانین وضع کریں جن سے ایسے لوگوں کی رکنیت ختم کی جا سکے۔پاٹی کے جنرل سکریٹری خرم انیس عمرنے کہا کہ شاہی عید گاہ متھرا کے سروے کا کوئی مطلب نہیں ہوتا ہے یہ سب مسلمانوں کی عبادگاہوں کے خلاف قانون کا غلط استعمال ہے۔

دنیا جانتی ہے کہ مسجد عید گاہ غیر قانون زمین پر کبھی آباد نہیں ہوتی ہے اور نہ کسی کی عبادت گاہ کو مسمار کرنا اسلام میں جائز ہے ،پھر مسلمانوں کی عبادت گاہوں کو شک کی نگاہوں سے دیکھنا اس کے خلاف مقدمہ بازی کرنا شر انگیزی کے سوا کچھ نہیں ہے۔حیرت تو تب ہے جب یہ لوگ قانون کا سہارا لے رہے ہیں اور قانون کے رکھوالے اسے ہوا دے کر ملک میں نفرت کے ماحول کو پروان چڑھانے میں مدد کررہے ہیں۔

Related posts

راجستھان محبتوں والی ریاست ہے اسے نفرتوں کے حوالے ہونے سے بچائیں:فضل الرحیم مجددی

Hamari Duniya

مہیلا پارک اردو بازار میں لوگوں نے وزیراعظم نریندر مودی کے ’من کی بات‘ کو سنا

Hamari Duniya

سعودی عرب کی عدالت نے اعظم گڑھ کے تین مقتولین کے قاتل کو سزائے موت دینے کا فیصلہ سنایا

Hamari Duniya