24.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

گجرات الیکشن: ہندو مسلم اتحاد کیلئے کانگریس امیدوار نے کہی ایسی بات کہ بی جے پی جل بھن گئی

Indraneel - Rajguru -Congress Gujarat MLA Candidate

احمد آباد (ایچ ڈی نیوز)۔
راجکوٹ ایسٹ سے کانگریس امیدوار نے گجرات اسمبلی انتخابات میں ایک انتخابی میٹنگ میں چونکا دینے والا بیان دیا ہے۔ راجکوٹ شہر کے جنگلیشور علاقے میں انتخابی میٹنگ میں امیدوار اندرانیل راج گرو نے اللہ اور مہادیو کو ایک قرار دیا۔ اتنا ہی نہیں کانگریس امیدوار نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سومناتھ میں اللہ بیٹھا ہے اور مہادیو اجمیر میں بیٹھے ہیں۔ اس میٹنگ میں انہوں نے اللہ اکبر کا نعرہ بھی لگایا۔
اجلاس میں اندرانیل راج گرو نے کہا کہ اگر آپ کسی انسان کا خون نکالیں تو سب ایک ہیں ، اس میں کوئی اللہ اور مہادیو نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سومناتھ جاتے ہوئے بھی خوشی محسوس کرتے ہیں اور اجمیر جاتے ہوئے بھی خوشی محسوس کرتے ہیں۔ مہادیو بھی اجمیر میں بیٹھا ہے اور اللہ بھی سومناتھ میں بیٹھا ہے۔ اندرنیل کے اس بیان پر بی جے پی اور سنتوں نے اعتراضات درج کرائے ہیں۔

راجکوٹ ایسٹ سے بی جے پی امیدوار ادے کنگاڈ نے کہا کہ اس بیان سے ہندووں کو تکلیف پہنچ رہی ہے۔ چیتنیا شمبھو مہاراج نے اندرانیل راج گرو کے بیان پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیان ہندو سماج کے ساتھ ساتھ مسلم سماج کی بھی توہین ہے۔

Related posts

ہمیں ایسے اسکولوں اورکالجوں کی ضرورت ہے جن میں دینی ماحول میں ہمارے بچے اعلیٰ عصری تعلیم حاصل کرسکیں: مولانا ارشد مدنی

Hamari Duniya

مغربی بنگال میں سب سے زیادہ اور مہاراشٹر میں سب سے کم ووٹنگ کا فیصد رہا،یوپی میں 58 فیصد پولنگ

مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ کی قسمت آج ای وی ایم میں بند۔:

Hamari Duniya

قدآور مسلم رہنما عمران مسعود کی ہوگی گھر واپسی ، مقام اور تاریخ طے

Hamari Duniya