نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
ایم سی ڈی الیکشن کیلئے تشہیری مہم اپنے شباب پر پہنچ چکا ہے۔ تمام پارٹیوں کے اسٹار پرچارکوں نے مورچہ سنبھال لیا ہے لیا۔ اس مرتبہ مجلس اتحاد المسلمین بھی دہلی ایم سی ڈی الیکشن زور وشور سے لڑ رہی۔ اور تقریباً 15 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں۔ ایم آئی ایم جن سیٹوں پر مقابلے میں ہے اس میں سے ایک سیٹ بلی ماران وارڈ نمبر 79 کی سیٹ بھی ہے جہاں سے عبید خان اے ایم آئی ایم کے امید وار ہیں۔ ان کے حمایت میں تشہیر کیلئے مجلس نے پوری فوج اتار دی ہے۔
آج عبید خان کی حمایت میں پارٹی کے قومی ترجمان عاصم وقار اور مہاراشڑ کے اورنگ آباد سے تشریف لائے پارٹی کے جنرل سیکریٹری مولانا محفوظ الرحمن فاروقی نے مورچہ سنبھالا اور جگہ جگہ عبید خان کے لیے ریلیاں کی ووٹ دینے کی اپیل کی۔
اس موقع پر پارٹی کے قومی ترجمان عاصم وقار نے دہلی کی کیجریوال حکومت اور ایم سی ڈی اور مرکز کی بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کانشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی فرقہ پرستانہ ذہنیت کہ وجہ سے آج بھی مسلم محلے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ ان علاقوں میں نہ بہترین سڑکیں ہیں، نہ تو اسکول ہیں، نہ تو بہتر علاج کیلئے اسپتال ہیں اور نہ ہی پینے کا صاف پانی ہی دستیاب ہے۔
انہوں نے بلی ماران سے مجلس کے کونسلر کے امیدوار عبید خان کو اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے ہر دکھ درد کے ساتھی کو یہاں سے جتائیں۔ یہ آپ کا ہر کام کریں گے اور آپ کے حق کیلئے لڑی گے۔
پارٹی کے جنرل سیکرٹری مولانا محفوظ الرحمن فاروقی نے بلی ماران حلقہ کے بارہ دری میں عبید خان کی حمایت ریلی سے خطاب کیا اور لوگوں سے مجلس کے حق میں ووٹ دے کر عبید خان کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔پروگرام کی صدارت چاچا معین الدین (عرف ڈیڈی)نے کی۔ اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود تھے۔