نئی دہلی: ہماری دنیا ڈیسک (عظمت اللہ خان)انتخابات کے پانچویں مرحلے میں آج چھ ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 49 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔ کل 695 امیدواروں کی قسمت داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ جس میں اتر پردیش، مہاراشٹر، مغربی بنگال، بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ، جموں و کشمیر اور لداخ میں ووٹ ڈالے گئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق…شام 5 بجے تک 56.68 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ مغربی بنگال میں 73 فیصد رہا جبکہ سب سے کم 48.66 فیصد مہاراشٹر میں رہا۔اتر پردیش کی کئی ‘ہائی پروفائل’ سیٹوں پر بھی ووٹنگ ہوئی ہے، جس میں رائے بریلی، امیٹھی، لکھنؤ اور قیصر گنج جیسی سیٹیں شامل ہیں۔ مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی امیٹھی سے میدان میں ہیں، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی رائے بریلی سے میدان میں ہیں۔ لکھنؤ سے مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ کی قسمت بھی آج ہی ای وی ایم میں بند ہوگئی۔ یوپی کی 14 سیٹوں پر جہاں ووٹنگ ہوئی ان میں موہن لال گنج، لکھنؤ، رائے بریلی، امیٹھی، جالون، جھانسی، ہمیر پور، باندہ، فتح پور، کوشامبی، بارہ بنکی، فیض آباد، قیصر گنج اور گونڈہ شامل ہیں۔شام 6 بجے تک بہار کے پانچ لوک سبھا حلقوں میں 55.85 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ اس میں مظفر پور سب سے آگے تھا، اس کے بعد سیتامڑھی، حاجی پور، سارن اور مدھوبنی کا نمبر آتا ہے۔شام 6 بجے تک ووٹنگ کا فیصد پہنچ چکا ہے۔ یہ اعداد و شمار تھوڑا بڑھیں گے، لیکن فی الحال یہ حتمی ہے، شام 6 بجے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، بہار کی پانچ سیٹوں پر57 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ حاجی پور لوک سبھا حلقہ میں بھلے ہی ووٹنگ آہستہ آہستہ شروع ہوئی ہو، لیکن یہاں 2019 کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ پچھلی بار حاجی پور میں 55.22 فیصد ووٹ پڑے تھے، اس بار اب تک 56.84 فیصد کی اطلاع آئی ہے۔ ویسے، اس بار مظفر پور 58.10 فیصد ووٹنگ فیصد کے ساتھ سب سے آگے رہا۔ اس کے بعد 57.55 فیصد کے ساتھ سیتامڑھی، 56.84 فیصد کے ساتھ حاجی پور اور 54.50 فیصد کے ساتھ سرن کا نمبر آتا ہے۔ سب سے کم ٹرن آؤٹ مدھوبنی میں 52.20 فیصد رہا۔بہار کے پانچ لوک سبھا حلقوں میں شام 6 بجے تک مجموعی طور پر 55.85 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ اس میں مظفر پور سب سے آگے تھا، اس کے بعد سیتامڑھی، حاجی پور، سرن اور مدھوبنی کا نمبر تھا۔مظفر پور صدر کا پولنگ اسٹیشن نمبر 135 ہے۔ 100 سالہ جلیشور ناتھ ملک بھی سرکاری گاڑی میں پولنگ بوتھ پر پہنچے اور ووٹ ڈالنے کے بعد ڈی ایم کے حکم پر انہیں گھر واپس بھیج دیا گیا۔مدھوبنی لوک سبھا کے تحت جالے اسمبلی کے جالے بلاک کے بوتھ نمبر 116 بیلواڑہ گاؤں اور سنگھواڑہ کے چمن پور پولنگ اسٹیشن نمبر 75 روڈ پر لوگوں نے ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا۔وہیں جموں و کشمیر کی بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے لیے آج پانچویں مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ بارہمولہ میں اس وقت جس طرح کی ووٹنگ ہو رہی ہے اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ آج پچھلے سارے ریکارڈ ٹوٹنے والے ہیں۔ سہ پہر 3 بجے تک 44.90 فیصد ووٹنگ ہو چکی ہے۔ جبکہ چوتھے مرحلے می ںصرف36فیصد پولنگ ہوئی تھی
