نئی دہلی (ایچ ڈی نیوز)۔
ہیرا گروپ آپ کمپنیز نے اپنی کامیابیوں کی سیڑھیاں طے کرتے ہوئے گزشتہ روز ایک خاص اعلان کرکے ملک بھر میں ایک چرچا عام کر دیا ہے۔ جو کہ ہیرا گروپ آف کمپنیز کی جائیدادوں کو فروخت کرنے کے سلسلے میں ہے۔ سابقہ سپریم کورٹ کی تاریخ میں یہ حکم نافذ کیا گیا تھا کہ ہیرا گروپ آف کمپنیز کی ساری جائیدادوں کو ان کے حوالے کر دیا جائے اور تمام جانچ ایجنسیاں اپنا تسلط ختم کرکے ہیرا گروپ کے معاملے سے باہر نکل جائیں اور کمپنی سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ اپنی تمام 87 جائیدادوں میں سے جس جائیداد کو چاہیں استعمال میں لائیں یا فروخت کریں۔ اب اسی چیز کو منظر عام پر لاتے ہوئے جمعہ کے روز کمپنی کے اسٹاف مع سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے ہیرا گروپ کی ایک کثیر رقبہ میں پھیلی ہوئی جائیداد پر جائیداد برائے فروخت کا بورڈ چسپاں کردیا ہے۔ جس کے بعد ایک ویب سائٹ لنک بھی جاری کی گئی ہے، جس میں خواہش مند حضرات اپنے درخواست بھیج کر تمام تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔ ان باتوں کی معلومات مطیع الرحمن عزیز ہیرا گروپ آف کمپنیز کے ایک سرمایہ کار نے دی ہے، جن کو ہیرا گروپ کے معاملات کا کافی علم ہے۔
عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے اپنے ایک جاری پیغام میں یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ہمارے وہ سرمایہ کار جو کمپنی میں انوسٹر کی حیثیت سے شامل ہیں۔ اگر ان کی خواہش اپنے رقوم کو جائیدادوں کے شکل میں تبدیل کرانے کی ہوتی ہے تو ان کو خاص رعایت دے کر اپنائیت کا ثبوت دیا جائے گا۔ اس خبر سے بہت بہتر موقع کی شکل میں انوسٹروں کی بڑی تعداد عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے اس اعلان سے فائدہ اٹھانے کے لئے آگے بڑھ رہی ہے۔ جس سے کم از کم یہ فائدہ ضرور ہوگا کہ جائیدادوں کی شکل میں لوگ اپنے انوسٹمنٹ کو تبدیل کرا کے اپنی رقم کو اپنے قبضہ میں لے سکیں گے۔ حیدر آباد کی ٹولی چوکی علاقہ میں واقع یہ زمین جائیدادوں کے پلاٹ ایسے خطہ میں واقع ہیں جو حیدر آباد کے پوش علاقوںمیں شمار کیا جاتا ہے۔ ایس اے کالونی کے نام سے مشہور یہ جگہ وہی ہے جہاں پر ایک شاندار پانچ منزلہ بلقیس مسجد کی تعمیر عمل میں آئی تھی۔
ہیرا گروپ آف کمپنیز کا حالیہ قدم لائق ستائش بھی ہے اور یہ اس وقت کی یاد دلاتا ہے جب گزشتہ سالوں میں معاملہ تنگ دستی کا تھا اور بہت سارے لوگ پریشانی کے عالم میں اپنی ضرورتوں کو لے کر پہنچ رہے تھے۔ اس وقت عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ سی ای او ہیرا گروپ آف کمپنیز کے حکم سے ان کے اہل خانہ نے اپنے شوروم میں پڑے زیوروں سے لوگوں کی مدد کرکے لگ بھگ ڈیڑھ سو کلو سونے لوگوں کو ان کی ضرورتوں کو پوران کرنے کے لئے ادا کر دئے تھے، اور بڑی تعداد نے سونے کے زیورات کو استعمال کرکے راحت محسوس کیا تھا۔ اس بات کے ذکر کا خاص طور سے مقصد یہ بھی ہے کہ ممکنات کی کوئی بھی شکل ہو عالمہ ڈاکٹرنوہیرا شیخ اور ان کے بورڈ آف ڈائرکٹرس نے کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا جس سے لوگوں کو راحت پہنچ سکے، خواہ ان پر حالات کیسے بھی رہے ہوں۔حالیہ اقدام بھی سرمایہ کاروں کو راحت پہنچانے