34.6 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News Uncategorized کھیل

انگلینڈ ٹی 20 عالمی کپ کا نیا چمپئن بن گیا، پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست

Haris Rauf

ملبورن: ملبورن میں کھیلا جانے والا ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل مقابلہ انگلینڈ نے جیت کر ٹی 20 کا نیا چمپئن بن گیا ہے۔  پاکستان کے 138 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری انگلینڈ کی ٹیم 19 اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

دوسری جانب انگلینڈ کا آغاز بھی اچھا نہیں رہا اوراس کا پہلا وکٹ محض 7 رن کے مجموعی اسکور پر ہی گر گیا۔  بھارت کے خلاف آگ اگلنے والے بلے بازایلکس ہیلس صرف ایک رن بنا کر ہی شاہین آفریدی کی گیند پر پویلین لوٹ گئے اس کے بعد بلے بازی کرنے آئے فل سالٹ بھی کچھ خاص نہیں کرسکے اور صرف دس رن بنا کر حارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہوگئے جب انگلینڈ کا اسکور صرف 21 رن تھا۔ اس کے بعد جارحانہ انداز میں بلے بازی کررہے بٹلر کے جوش کو بھی پاکستانی گیندباز حارث رؤف نے جلد ہی ٹھنڈا کردیا اور وہ 26 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

Related posts

مودی حکومت جان بوجھ کر اڈانی گروپ کو فائدہ پہنچا رہی ہے، راجیہ سبھا میں خوب گرجے کھڑگے

Hamari Duniya

ہاردیک پانڈیا کی راشد خان کے ساتھ سحری کی تصویریں وائرل

Hamari Duniya

ہلدوانی انہدام معاملہ: سپریم کورٹ نے ریلوے کو 8 ہفتوں کا دیاوقت

Hamari Duniya