14.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

ثانیہ- شعیب کے درمیان طلاق کی خبریں افواہ!، جلد ساتھ نظر آئے گی یہ جوڑی

Sania Mirza-Shoaib Malik

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)
بھارت کی ٹینس اسٹار کھلاڑی ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے طلاق کی خبروں کے درمیان ایک بڑا اعلان کردیا ہے۔ دونوں اب جلد ہی ساتھ میں نظرآنے والے ہیں۔ دراصل ثانیہ اور شعیب ملک نے اعلان کیا ہے کہ وہ ٹاک شو لانے والے ہیں۔
اس پروگرام میں ٹینس اسٹار ثانیہ اور ان کے شوہر شعیب ملک ساتھ نظرآنے والے ہیں۔ انہوں نے اپنے اس شو کے نام کا بھی انکشاف کیا ہے۔ اس نئے پروگرام کا نام’ مرزا ملک شو‘رکھا گیا ہے۔ اس کا پوسٹر بھی کافی وائرل ہورہا ہے۔ یہ شو پاکستانی چینل پر آنے والا ہے۔
دراصل حال ہی میں پاکستانی اور متحدہ عرب امارات کے میڈیا میں خبریں آرہی تھیں کہ ثانیہ اور شعیب ملک نے باضابطہ طور پر طلاق لے لی ہے۔ یہ خبر آج بھی سرخیوں میں ہے، دونوں کے تعلقات ٹھیک نہیں چل رہے تھے۔دعویٰ کیا گیا تھا کہ شعیب نے ثانیہ کوایک شو کے دوران دھوکہ دیا تھا۔ تب سے رشتے میں تلخی آ گئی تھی۔ تاہم اس معاملے میں ثانیہ اور شعیب کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ لیکن اس دوران ایک نئے شو کا اعلان ضرور ہوا ہے۔
شعیب ملک کا نام ماڈل عائشہ عمر کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ شعیب اور عائشہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے ثانیہ اور شعیب کے درمیان باضابطہ طور پر طلاق ہو گئی ہے۔ لیکن اب نئے شو کا اعلان ہونے سے مداحوں میں یہ سسپنس بڑھ گیا ہے کہ کیا واقعی دونوں میں طلاق ہو گئی ہے؟ یا دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے ؟ ان سوالوں کا جواب شاید ٹاک شو آنے کے بعد ہی مل سکے گا۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 کو حیدرآباد میں ایک روایتی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ شعیب ملک سے شادی کرنے پر ثانیہ کے خلاف ملک بھر میں احتجاج بھی ہوا۔ شعیب ملک کے ساتھ شادی سے قبل ثانیہ کی منگنی سہراب مرزا سے ہوئی تھی جو ان کے بچپن کے دوست تھے۔ لیکن کسی وجہ سے سہراب-ثانیہ کی منگنی ٹوٹ گئی۔

Related posts

فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم کو دیکھے گی دنیا، اسرائیلی دباو کام نہ آیا

Hamari Duniya

دہلی میں یوگانند شاستری کی گھر واپسی

Hamari Duniya

لال سنگھ چڈھا کے باکس آفس پر فلاپ ہونے سے مایوس عامر خان نے مانگی معافی

Hamari Duniya