20.1 C
Delhi
January 24, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

سونی پت:مسجد پر ہتھیار بند شدت پسندوں کا حملہ، کئی نمازی شدید زخمی

Sonipat-Masque attack

سونی پت، 10 اپریل(ہ س)۔

Sonipat-Masque-attack

ہریانہ کے سونی پت میں مسلح دہشت گردوں نے ایک مسجد پر حملہ کردیا۔ الزام ہے کہ حملہ آوروں نے رمضان کے مہینے میں مسجد میں نماز ادا کرنے والے لوگوں پر حملہ کیا۔ اس دوران مسجد میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔پولیس نے 18 نامزد افراد سمیت 19 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ معاملہ سونی پت کے گاؤں ساندل کلاں کا ہے۔ یہاں مسلم کمیونٹی نے گاؤں میں نماز پڑھنے کے لیے ایک چھوٹی مسجد بنائی ہے۔ الزام ہے کہ 15 سے 20 مسلح حملہ آوروں نے رات گئے نماز ادا کرنے والے نمازیوں پر حملہ کیا۔ حملہ کرنے والے شدت پسند گاؤں کے ہی بتائے جا رہے ہیں۔ حملے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔

الزام ہے کہ حملہ کرنے والے نوجوانوں نے مسجد میں توڑ پھوڑ بھی کی۔ حملہ کرنے والے کچھ نوجوانوں کی تصویریں بھی منظرعام پر آئی ہیں۔ اس میں شدت پسند ہاتھوں میں لاٹھیاں لیے گاؤں کی گلیوں میں گھومتے نظر آتے ہیں۔ سونی پت بڑی انڈسٹریل ایریا تھانے نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔

زخمیوں کو سونی پت کے سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دوسری جانب اس واقعے کے بعد ساندل کلاں میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ ایسے میں گاؤں میں پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔

سندل کلاں مسجد کے امام محمد کوثر نے بتایا کہ ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں تھا۔ رمضان کا مہینہ چل رہا ہے۔ ہم نماز پڑھ رہے تھے۔ اس کے بعد گاؤں کے نوجوان داخل ہوئے اور حملہ کر دیا۔ اس حملے کے دوران شدت پسندوں نے خواتین اور بچوں کو بھی نہیں بخشا۔ اس حملے میں کئی لوگ شدید زخمی ہوئے ہیں۔

Related posts

پوری دنیا حسرت بھری نظروں ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے: امام حرم مسجد نبوی

Hamari Duniya

بی جے پی کا عام آدمی پارٹی پر حملہ، سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کوملک دشمن طاقتوں کا ساتھ دینے کا الزام عائد کیا

Hamari Duniya

شیرازہندہندومسلم ایکتاکاگہوارہ ہے

Hamari Duniya