17.1 C
Delhi
January 18, 2025
Hamari Duniya
Breaking News علاقائی خبریں

بہترین شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے: مولانا سید محمد عثمان سہارنپوری

Madarsa program

کیرانہ کے قدیم دینی ادارہ اشاعت الاسلام میں سالانہ اجلاس منعقد ،56طلبا وطالبات کی ہوئی دستار بندی

کیرانہ، 9 مارچ(عظمت اللہ خان ؍ ایچ ڈی نیوز)۔
مدرسہ اشاعت الاسلام پانی پت روڈ کا 62 واں سالانہ اجلاس عام مولانا محمد عثمان سہارنپوری کے دعا پر اختتام پذیر ہوگیا۔ اس موقع پر 42 طالبات اور14 طلبا فارغین کی دستاربندی ہوئی ۔ شیخ زکریا کاندھلوی رحمۃ کے نواسہ حضرت مولانا سید عثمان سہارنپور ی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں پھیلی برائیوں کو ختم کرنے کے لیے ایسے دینی پروگراموں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ نشہ، جوا اور سٹہ بازی عام ہو چکی ہے اسے ترک کر دینا چاہیے ورنہ جہنم میں جگہ ملے گی۔ انہوں نے حافظ قرآن کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی نظر میں حافظ قرآن کا مقام و مرتبہ بہت بلند ہے۔ جو لوگ قرآن پاک کے سیکھنے میں لگے ہوئے ہیں وہ اللہ کے نزدیک اچھے اور پسندیدہ ہیں، اسی لیے رسول اللہﷺ کا فرمان ہے کہ تم میں سے بہترین وہ ہے جو قرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے۔ انہوں نے کہا کہ حافظ قرآن کا اللہ کی بارگاہ میں بڑا مقام ہے اور یہ مقام اور قرب قرآن کریم کے حفظ کی برکت سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی مبارک مجلس میں فرمایا: اللہ کے کچھ خاص بندے ہیں۔صحابہ نے کہا کہ اللہ کے نبی! وہ لوگ کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قرآن حفظ کرنے والوں کا بڑا مقام ہے اور یہ لوگ اللہ کے بندے اور بہترین ہیں۔

Madarsa Program مولانا مشرف دولت پوری نے کہا کہ جب قرآن کو سینے میں محفوظ رکھا جائے گا تو حافظ قرآن کا مقام و مرتبہ بلند ہوگا۔ اس حقیقت کو ہم ایک مثال کے طور پر بھی سمجھ سکتے ہیں کہ جب کوئی شخص کسی بادشاہ، حاکم یا اعلیٰ عہدیدار سے کسی قسم کا رشتہ اور رابطہ قائم کرتا ہے تو اس کا شمار خاص لوگوں میں ہونا شروع ہو جاتا ہے اور وہ شخص اس رشتہ کو اپنا سمجھتا ہے۔ کیونکہ وہ عزت و احترام کو یوں سمجھنا شروع کر دیتا ہے جیسے اسے بہت بڑی دولت مل گئی ہو۔
قرآن اکیڈمی کے چئیرمین مولانا اطہر شمسی نے طلباء کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آنے والا کل ان کا ہوگا اور وہ پروفیسر، انجینئر اور ڈاکٹر بنیں گے، انہوں نے کہا کہ انہیں بہت خوشی ہے کہ بچیاں قرآن کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں، اب انہیں ضرورت ہے کہ قرآن فہمی کی تعلیم دی جائے ۔اس موقع پر انہوں نے اپنی طرف سے بچوں کو ایوارڈز بھی دیئے کا وعدہ کیا اور کہا کہ اگر انہیں پہلے معلوم ہوتا تو وہ ان بچیوں کےلیے تحائف لے کر آتے، انہوں نے بچیوں کو کچھ نقدی بھی پیش کی۔ صوبہ ہریانہ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ہارون قاسمی ، مولانا جنید ندوی، مولانا گلزار قاسمی نے بھی خطاب کیا۔
پروگرام کو کامیاب بنانے میں مدرسہ کے مہتمم مولانا برکت اللہ امینی، ماسٹر سمیع اللہ خان، ڈاکٹر عظمت اللہ خان حکیم اختر، قاری عبدالرحمٰن، مولانا بلال بجرولوی ،محمد اشفاق خان، انتظار انصاری، شہزاد باغبان، اعجاز باغبان، حافظ شمشیر ، مولانا سفیان، مولانا عظیم.قاری ساجد، مولانا نعمان،شاہزرخان وغیرہ نے اہم رول ادا کیا۔ پروگرام کی نظامت قاری واجد نے کی۔اجلاس کے اختتام پر مولانا برکت اللہ امینی نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
اجلاس میں فرزندانِ توحید کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

Related posts

نیوز کلک کے دفتر اور صحافیوں کے ٹھکانوں پر ای ڈی کا چھاپہ ماری، ابھیسار شرما اور ارملیش یواے پی اے کے تحت گرفتار

Hamari Duniya

دارالعلوم زکریا دیوبند میں مولانا ثمیر الدین قاسمی کا استقبال

Hamari Duniya

مودی اور کیجریوال کی نورا کشتی نے دہلی کے مفادات کو فٹ بال بنادیا

Hamari Duniya