26.1 C
Delhi
October 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

عمران خان کے پیر سے ابھی نہیں نکلا گولی کا ٹکڑا، سامنے آئی حملے کے بعد پہلی تصویر

Imran Khan Hospital

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی حالت گولی لگنے کے بعد مستحکم بنی ہوئی ہے۔ لیکن عمران خان کے چاہنے والوں کے لئے جو پریشان کرنے والی خبر ہے وہ یہ ہے کہ گولی کا ٹکڑا ان کے ٹانگ میں پھنس گیا ہے۔ ڈاکٹر ان کی حالت پر نظربنائے ہوئے ہیں۔ فی الحال ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے وزیرآباد میں لانگ مارچ کے دوران شدت پسندوں نے 70 سالہ عمران خان کے اوپر حملہ کردیا تھا اور گولی ان کے پیر میں لگی تھی۔  گولی لگنے کے بعد انہیں لاہور کے شوکت خانم استپال میں داخل کرایا گیا جہاں  آپریشن کرکے ان کے ٹانگ سے گولی نکالی گئی۔ لیکن گولی کے کچھ ٹکڑے ان کے پیر کی ہڈی میں پھنس گئے ہیں۔

لاہور کے شوکت خانم اسپتال کے باہر عمران خان کے سابق صحت صلاحکار ڈاکٹر فیصل سلطان نے آپریشن کے بعد کہا کہ ان کی حالت مستحکم ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ایکسرے اور اسکین کی رپورٹ کے مطابق گولی کے کچھ ٹکڑے ان کے ٹانگ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ٹبیاشین ہڈی میں گولی کا ٹکڑا پھنسا ہوا ہے۔ ٹبیا شین پیر کے سامنے والی ہڈی کو کہتے ہیں۔

دوسری جانب انہیں اسپتال میں رکھنے یا ڈسچارج کرنے کا فیصلہ آج ہوگا۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم  عمران خان کا دوبارہ طبی معائنہ کرے گی جس کے بعد انہیں اسپتال میں رکھنے یا ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Related posts

بہتراقتصادی ترقی کی شرح کے باوجود کیوں فکرمند ہیں وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن

Hamari Duniya

اب ساؤتھ فلم میں ایکشن میں نظر آئیں گے شاہ رخ خان

Hamari Duniya

ائمہ و موذنین مساجد کی تنخواہیں ملنے کی امیدیں روشن، ایل جی نے دی منظوری

Hamari Duniya