39 C
Delhi
July 8, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

دہلی میں آج بجے گا ایم سی ڈی الیکشن کا بگل

MCD- Election

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔

دہلی میونسپل کارپوریشن – الیکشن 2022 (ایم سی ڈی الیکشن 22022) کا آج اعلان ہوسکتا ہے۔ اطلاع کے مطابق ریاستی الیکشن کمیشن کی طرف سے آج شام چار بجے کمیشن کے دفتر کشمیر گیٹ پر ایک پریس کانفرنس کی جائے گی۔ اس پریس کانفرنس میں ایم سی ڈی الیکشن کا اعلان ہونے کا امکان ہے۔

دہلی میونسپل کارپوریشن کی 250 سیٹوں میں سے ایس سی کے لئے 42 سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔ وہیں خواتین کے لئے بھی 50 فیصد سیٹیں مختص رہیں گی۔ ان سیٹوں کو بھی نشان زد کرلیا گیا ہے۔

دہلی میونسپل کارپوریشن کے وارڈوں کی حلقہ بندی کے بعد مرکزی حکومت نے 18 اکتوبر کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ نوٹیفکیشن میں کمیشن نے کہا تھا کہ چیف الیکشن آفیسر کے ذریعہ ترمیم شدہ ووٹروں کی فہرست کی آخری تاریخ یکم جنوری 2022 ہے، اسے ایم سی ڈی الیکشن کے لئے ووٹر لسٹ کے طور پر مانا جائے گا۔ افسروں نے کہاتکہ اس کا مطب ہے کہ جو لوگ یکم جنوری 2022 تک ووٹر بنے وہی آنے والے ایم سی ڈی الیکشن میں اپنا ووٹ ڈال سکیں گے۔

ایم سی ڈی الیکشن کے قریب آتے ہی دونوں پارٹیاں آپ اور بی جے پی ایک دوسرے پر حملہ آور ہوگئی ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ 2017 کی طرح ہی بی جے پی نے بدعنوانی میں ملوث ہونے کی وجہ سے اپنے موجودہ کاونسلروں کو ایم سی ڈی کے الیکشن میں نہیں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ کے ایم سی ڈی انچارج درگیش پاٹھک نے بی جے پی کونسلروں پر 35000 کروڑ روپے کی بدعنوانی کا الزام عائد کیا ہے۔

Related posts

اتناسستا آئی فون! آپ نے کبھی نہیں سوچا ہوگا،جلدی کریں

Hamari Duniya

حکیم انیس الرحمن کے انتقال پر طبّی کانگریس کی تعزیتی نشست

Hamari Duniya

گوپال گنج سیٹ پر بی جے پی کی جیت، اسد الدین اویسی نے آر جے ڈی سے لیا بہار میں پارٹی کو توڑنے کا بدلہ

Hamari Duniya