ایڈیلیڈ: نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی-20 عالمی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی گروپ ون کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ نیوزی لینڈ نےآئرلینڈ کو 35 رنوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں185 رن اسکور کیا تھا۔ 186 رنوں کا تعاقب کرتے ہوئے آئرلینڈ کی ٹیم نو وکٹ کے نقصان پر صرف 150 رن ہی بناسکی۔
کپتان کین ولیمسن نے 35 گیندوں پر 61 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی جس کی وجہ سے انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ جبکہ نیوزی لینڈ کے گیند باز لوکی فرگوسن نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے آئر لینڈ کے تین کھلاڑیوں آؤٹ کیا۔
میچ میں آئرش فاسٹ بولر جوشوا لٹل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء کی دوسری ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی۔ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔