شاہ رخ خان کی آنے والی فلم جوان کافی دنوں سے خبروں میں ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری ساؤتھ فلم انڈسٹری کے مشہور ڈائریکٹر ایٹلی کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق شاہ رخ کی اس فلم میں ان کے مدمقابل مرکزی کردار میں ساوتھ اداکارہ نین تارا ہوں گی۔ اس کے ساتھ ہی اس فلم میں ساو¿تھ کے سپر اسٹار وجے سیتوپتی بھی نظر آئیں گے۔ تاہم ابھی تک اس کی کوئی آفیشیل تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ وہیں اس فلم کے بارے میں ایک تازہ ترین اپ ڈیٹ سامنے آرہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ، شاہ رخ خان جلد ہی فلم کی شوٹنگ کے لیے چنئی روانہ ہوں گے ، جہاں وہ جلد ہی نین تارا اور فلم کے دیگر اراکین کے ساتھ شوٹنگ شروع کریں گے۔ رپورٹس پر یقین کیا جائے تو شاہ رخ خان یہاں تقریباً ایک ماہ قیام کریں گے اور فلم کی شوٹنگ مکمل کریں گے۔’ جوان‘ ایک ایکشن سے بھرپور تفریحی فلم ہوگی۔ گوری خان کی پروڈیوس کردہ اس فلم کو ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنایا گیا ہے۔ ایٹلی فلم کے ہدایت کار ہیں۔ یہ فلم ہندی ، تامل ، تیلگو ، ملیالم اور کنڑ زبانوں میں 2 جون 2023 کو ریلیز ہوگی۔