25.7 C
Delhi
July 31, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

امریکہ میں پاکستانی وزیرخزانہ کے خلاف چور چور کے نعرے

Pakistan Finance Minister

واشنگٹن۔۔پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بار بار رسوائی کا سامنا ہے۔ اب پاکستان کے نئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو امریکہ میں زبردست مخالفت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچنے والے ڈار کو واشنگٹن ایئرپورٹ پر اترتے ہی ‘چور چور’ کے نعرے سننے پڑے۔ ڈار اور ان کے ساتھی بھی مشتعل ہو گئے اور انہوں نے نعرے لگانے والوں کو برا بھلا کہا۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے حال ہی میں مفتاح اسماعیل کو تبدیل کر کے ملک کے وزیر خزانہ کی ذمہ داری سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دوست اسحاق ڈار کو سونپ دی ہے۔ وزیر خزانہ بننے کے بعد اسحاق ڈار انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے پہلی بار امریکہ میں ہیں۔ امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے ایئرپورٹ پر اترتے ہی انہیں شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ لوگوں نے ان کے سامنے ‘چور چور’ کے نعرے لگائے۔ لوگ انہیں کھلے عام ‘چور’ اور ‘جھوٹا’ کہہ رہے تھے۔
پاکستان کے وزیر خزانہ کی کھلم کھلا توہین کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ ویڈیو میں ایک شخص پاکستانی وزیر سے کہہ رہا ہے کہ ‘تم جھوٹے ہو، چور ہو’۔ اس کے بعد وزیر خزانہ اور ان کے ساتھ موجود افسران کی مشتعل ہو گئے ۔ یہاں تک کہ ایک افسر لوگوں کو جواب دینے کے لیے آگے بڑھا اور گالیاں دیں۔ مذکورہ افسر نے غصے میں لوگوں سے کہا کہ وہ اپنا منہ بند رکھیں اور چیخ و پکارنہ کریں۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ پاکستان کی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو بھی ایسے ہی احتجاج کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ستمبر میں مریم اورنگزیب لندن کے دورے پر گئیں۔ وہاں لوگوں نے مریم کی مخالفت کی اور کہا کہ وہ لندن میں عوام کا پیسہ لوٹ کر مزے کر رہی ہیں۔

Related posts

آپسی رنجشوں کو پس پشت ڈال کر اللہ کی رضا کی خاطر اپسی میل محبت کو عام کیا جائے،دلہی گروپ ریاض کی افطار پارٹی میں مولانا بدر عالم سلفی کا خطاب

Hamari Duniya

اوقاف جائیداد کے تحفظ کے لیے مسلم اراکین پارلیمنٹ آواز بلند کریں۔جاوید احمد

جن مساجد ،مدارس اوردرگاہوں کا رجسٹریشن ابھی تک نہیں ہوا ہے وہ جلد از جلد ریاستی دفاتر میں اندراج کرائیں تاکہ مسلمانوں کی وراثت کو زندہ رکھا جا سکے: مسٹر جاوید احمد:

Hamari Duniya

گودھرا معاملےمیں قصور وار فاروق کو ملی ضمانت

Hamari Duniya