23.1 C
Delhi
March 16, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

جموں وکشمیر میں بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئیں ارمیلا ماتونڈکر

Rahul Gandhi Bharat Jodo Yatra

جموں ، 24 جنوری (ایچ ڈی نیوز)۔
راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا جموں کشمیر میں اپنے آخری منزل کی طرف رواں دواں ہے۔ اوربھارت جوڑو یاترا کے آخری مرحلے میں سیاسی اور سماجی شعبہ کی بڑی بڑی شخیتیں بھی بڑے پیمانے پر شامل ہورہی ہے۔  بالی ووڈ اداکارہ اور لیڈر ارمیلا ماٹونڈکر منگل کو شامل ہوئیں۔ ارمیلا ماتونڈکر نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے یہ یاترا سیاست سے زیادہ سماجی اہمیت رکھتی ہے۔ میں سماجی اقدار پر چلنے والے اس کارواں میں شامل ہو رہی ہوں۔ اس یاترا میں بہت ساراپیار یقین،امید اور ہندوستانیت ہے اور ہندوستانیت کا یہ چراغ ہر ایک کے ذہن میں اسی طرح جلتا رہنا چاہئے۔ یہ سب انہوں نے یاترا میں شامل ہونے سے پہلے کہا۔
بھارت جوڑو یاترا جموں کے سدھا میں فاریسٹ سیکورٹی فورس گراونڈ میں رات کے آرام کے بعد منگل کی صبح شیتلی (نگروٹہ چیک پوسٹ کے قریب) سے شروع ہوئی۔ یاترا نگروٹہ کے پرانے راستے سے آگے بڑھی۔ لداخ کے کانگریس ارکان نے نگروٹا کے دورے کے دوران راہل گاندھی سے ملاقات کی۔ اس دوران لداخی کارکنوں نے راہل گاندھی کے ساتھ لداخ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
ادھر نگروٹہ میں ہی بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی نے سیکورٹی فورسز کے جوانوں سے ملاقات کی۔ کیمپس کی خاردار تاروں کے پیچھے کھڑے جوانوں کو دیکھ کر راہل گاندھی ان کے پاس گئے اور ہاتھ ملایا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

Related posts

آپ ایک نئی تاریخ پڑھانے کی کوشش میں چھوٹے بچوں کو گمراہ کر رہے، پارلیمٹ میں عمران پرتاپ گڑھی کی دہاڑ

Hamari Duniya

عمرہ ادا کرنے کیلئے مکہ مکرمہ پہنچےشاہ رخ خان

Hamari Duniya

بی جے پی کاکٹر ایماندار عام آدمی پارٹی پر ٹکٹ فروخت کرنے کا لگایا الزام

Hamari Duniya