27.1 C
Delhi
September 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

یوم پیدائش پر گوتم گمبھیر کو دنیائے کرکٹ کی مبارکباد

Gautam Gambhir

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
ہندوستان کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر آج اپنی 41ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر ہندوستانی کرکٹ کی دنیا نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ایک ٹویٹ میں کہا، “242 بین الاقوامی میچ، 10324 بین الاقوامی رن۔ 2007 کے ورلڈ T20 اور 2011 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے رکن گوتم گمبھیر کو سالگرہ مبارک ہو ۔
اگست 2020 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے ہندوستان کے سابق بلے باز سریش رینا نے ٹویٹ کیا، “گوتم گمبھیر کو آج ان کی سالگرہ کے موقع پر ڈھیروں پیار اور کامیابی کی خواہش کرتا ہوں۔ ایک سچا دوست اور مہربان آدمی۔ سالگرہ مبارک ہو بھائی، آپ کا دن اور آنے والا سال شاندارہو۔
یوراج سنگھ، جو 2011 کے ورلڈ کپ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ تھے، نے گمبھیر کی ‘حقیقی چمپئن’ ہونے کی تعریف کی۔
ہندوستان کے سابق بلے باز یووراج سنگھ نے ٹویٹ کیا کہ میرے پیارے بھائی گوتم گمبھیر کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد۔
ہندوستان کی سابق کپتان میتالی راج نے ٹویٹ کیا، “آپ کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد گوتم گمبھیر! آپ نے میدان کے اندر اور باہر قوم کی خدمت میں انتھک کام کیا ہے۔ خدا آپ کو کامیابی اور خوشیوں سے نوازے”۔
گمبھیر نے 2007 اور 2011 میں ہندوستان کی ورلڈ کپ فتوحات میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ 2011 کے ورلڈ کپ فائنل میں ان کے 97 رن اب بھی ہر ہندوستانی کرکٹ مداح کو خوشی کا احساس دلاتے ہیں۔ 147 ون ڈے اور 37 ٹی 20 میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے گمبھیر نے محدود اوورز میں 6000 سے زیادہ رن بنائے ہیں۔ انہوں نے اپنی کپتانی میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کو 2012 اور 2014 میں دو آئی پی ایل ٹائٹل بھی جتوائے۔

Related posts

وقف بورڈ میں بھرتی معاملے میں امانت اللہ خان کو بڑی راحت

Hamari Duniya

ممبئی میں چلتی ٹرین میں فائرنگ، آر پی ایف جوان سمیت 4 مسافروں کی موت

Hamari Duniya

دارالعلوم دیوبند کے شوریٰ کا دوروزہ اجلاس منعقد،پہلی مرتبہ مولانا محمود مدنی کی شرکت

Hamari Duniya