29.4 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

Samvidhan Bachao Pad Yatra: بھارت جوڑو یاترا کی شاندار کامیابی کے بعد کانگریس ایک اورملک گیرپد یاترا نکالے گی، بیلگاوی سی ڈبلیو سی میٹنگ میں بڑاا علان

Samvidhan Bachao Pad Yatra

Samvidhan Bachao Pad Yatra

نئی دہلی،26دسمبر(ایچ ڈی نیوز)۔
کانگریس 26 جنوری 2025 سے ملک بھر میں’ آئین بچاؤ پد یاترا‘ نکالے گی۔ سی ڈبلیو سی میٹنگ کے بعد، کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ ’بھارت جوڑو یاترا‘ نے کانگریس کو ’ سنجیونی‘ دی تھی اور یہ کانگریس کی سیاست میں ایک اہم موڑ تھا۔ جے رام رمیش نے کہا کہ ہم نے بھارت جوڑو نیا ئے یاترا بھی نکالی۔ اب 26 جنوری 2025 سے ہم ایک سال طویل ’ آئین بچاوپدیاترا‘ شروع کریں گے۔ اسی وقت ، کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال نے کہا کہ کانگریس دسمبر 2024 سے جنوری 2026 تک ’جئے باپو ، جئے بھیم ، جئے آئین‘ سیاسی مہم شروع کرے گی ، جس میں لوگوں سے متعلق مسائل اٹھائے جائیں گے۔

Samvidhan Bachao Pad Yatra

Samvidhan Bachao Pad Yatra
ذرائع کے مطابق کانگریس ورکنگ کمیٹی میں وزیر داخلہ امت شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ دہرایا گیا۔ اس کے ساتھ جلد از جلد سماجی و اقتصادی ذات کی مردم شماری کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک تجویز بھی پیش کی گئی۔ سی ڈبلیو سی نے بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی حکومت پر زور دیا کہ وہ غریبوں کی مالی مدد کرے اور بجٹ میں متوسط طبقے کے لیے ٹیکس میں ریلیف فراہم کرے۔

Samvidhan Bachao Pad Yatra

Congress

سی ڈبلیو سی نے بنگلہ دیش میں مذہبی اقلیتوں پر حملوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ ان کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنائے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ایک پوسٹ میں کہا کہ بیلگاوی میں منعقدہ توسیع شدہ سی ڈبلیو سی کے’نئے ستیہ گرہ‘ اجلاس میں ہماری نئی قرارداد – ہم آئین کی حفاظت کے لیے منظم ، پرعزم اور وقف ہیں۔

Congress سی ڈبلیو سی کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ کانگریس ملک گیر عوامی رابطہ مہم ’ آئین بچاو پدیاترا‘ گاوں اور قصبوں سے ریلی کی شکل میں شروع کرے گی۔ سی ڈبلیو سی کی میٹنگ کے بعد کے سی وینوگوپال نے کہا کہ 2025 ہر سطح پر کانگریس کی تنظیمی اصلاحات کا سال ہوگا۔

Congress

ہم بڑے پیمانے پر تنظیمی اصلاحات کریں گے ، جو فوری طور پر شروع ہو جائیں گی۔ سی ڈبلیو سی نے دو قراردادیں منظور کیں – ایک مہاتما گاندھی پر ، دوسری سیاسی صورتحال پر ۔

Related posts

آخر کار بی جے پی نے کاٹ ہی دیا برج بھوشن شرن سنگھ کا ٹکٹ، قیصر گنج اور رائے بریلی سے یہ ہوں گے امیدوار

Hamari Duniya

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایک اور الٹ پھیر، اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

Hamari Duniya

النصر ایف سی سے معاہدے کے بعد پہلی مرتبہ سعودی عرب پہنچ گئے کرسٹیانو رونالڈو

Hamari Duniya