لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کیمپ میں کھلاڑیو ں کی انجریز نے ٹیم مینجمنٹ کو پریشان کردیا ہے۔
میچ کے دوران کپتان شاداب خان اور فاسٹ باؤلر ذیشان ضمیر انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔دونوں کھلاڑیوں کے فٹ ہونے کے حوالے سے ابھی کوئی اطلاع سامنے نہ آئی ہے،شاداب خان کی عدم موجودگی میں کپتانی کے فرائض فاسٹ باؤلر حسن علی نے سرانجام دئیے۔دونوں کھلاڑیوں کے فٹ نہ ہونے کی صورت نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔اسلام آباد کا اگلا میچ 17 فروری بروز جمعرات پشاور زلمی کے خلاف ہو گا۔