24.5 C
Delhi
July 19, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

مسجد اقصی مکمل طور پر صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ ہے، اسرائیل کی تمام غاصبانہ پالیسیاں ناقابل برداشت

Masjid e Aqsa

قاہرہ،09اپریل(ایچ ڈی نیوز)۔
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی )نے القدس الشریف کے تشخص کو مٹانے کے لیے اسرائیل کی تمام غاصبانہ پالیسیوں کو یکسرمسترد کردیا ہے۔ او آئی سی نے اسرائیلی غاصبانہ پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ القدس مقبوضہ فلسطینی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہے اور فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہے۔ مسجد اقصی اپنے پورے حصے کے ساتھ صرف مسلمانوں کی خالص عبادت گاہ ہے۔
یہ بات او آئی سی کی اوپن اینڈ ایگزیکٹیو کمیٹی کے ایک غیر معمولی اجلاس کے دوران کی گئی ہے۔ ہفتہ کے روز جدہ میں یہ اجلاس مسجد اقصیٰ پراسرائیلی حملوں کے تناظر میں کیا گیا تھا۔
اجلاس سے اپنے خطاب میں تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے مسجد اقصیٰ میں پیش آنے والے واقعات کے بارے میں تنظیم کے موقف کا اعادہ کیا اور کہا کہ یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب القدس الشریف کی صورتحال ابتر ہوتی جا رہی ہے۔ اسرائیل کی صریح خلاف ورزیوں اور جارحیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ الاقصی المبارک پر اسرائیلی حملوں میں شدت آگئی ہے۔ صہیونی فورسز نے نمازیوں پر وحشیانہ تشدد کیا، سینکڑوں فلسطینیوں کو زخمی اور گرفتار کرلیا گیا ہے۔سیکرٹری جنرل نے القدس الشریف میں اسلامی اور عیسائی مقدس مقامات بالخصوص مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف خبردار کیا اور کہا ان سنگین جرائم اور خلاف ورزیوں کا مکمل ذمہ دار قابض اسرائیل ہے۔ اسرائیل تشدد اور کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے اور خطے کی سلامتی اور استحکام کو داو¿ پر لگا رہا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کے تمام فیصلوں اور پالیسیوں کا مقصد القدس کی جغرافیائی اور آبادیاتی حیثیت کو تبدیل کرنا ہے۔ قابض اسرائیل شہر کے مقدس مقامات کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو متاثر کر رہا ہے۔ القدس میں جاری اسرائیلی ریشہ دوانیوں کا کوئی قانونی اثر ہے اور انہیں بین الاقوامی قانون اور متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کالعدم سمجھا جاتا ہے۔

Related posts

دارالعلوم فیض محمدی کے زیر اہتمام انجمن فیض اللسان کا اختتامی اجلاس آج

Hamari Duniya

غیر منصفانہ صحافت اور میڈیا کے شعبے پرحکومت کے کنٹرول کو روکنے کے لیے نیشنل میڈیا کونسل کے قیام کی ضرورت:گوتم لہری

پریس کلب آف انڈیا کے ذریعہ بلائی گئی مشاورتی میٹنگ میں ملک بھر سے 28 میڈیا باڈیز نے شرکت کی:

Hamari Duniya

اتراکھنڈ: منگلور اور بدری ناتھ اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات پرامن طریقے سے اختتام پذیر

منگلور کے کسان انٹر کالج منڈلانا میں لوگوں نے سست ووٹنگ کا الزام لگایا:

Hamari Duniya