دھن گھٹا سنت کبیر نگر، 25 دسمبر(عقیل احمد خان)۔
تحصیل دھن گھٹا حلقہ واقع منبع العلماء کے لقب سے مشہور موضع ناون خرد مفتی محمد یحییٰ قاسمی استاذ حدیث مدرسہ اسلامیہ شاہی مرادآباد کے فرزند محمد ہشام عمر تقریباً اگیارہ برس سات مہینے کی قلیل مدت میں مدرسہ قمر المعارف اشوک نگر رتلام اپنے استاذ محترم حافظ محمد زید کی نگرانی میں حفظ قرآن اپنے سینے میں محفوظ کر لیا مفتی محمد یحییٰ قاسمی کے ہونہار صاحب زادے کی اس نمایاں کامیابی سے ایک طرف جہاں کنبہ رشتہ داروں میں خوشی کا ماحول ہے وہیں مولانا علی احمد قاسمی نے کہاکہ قرآن ایسی کتاب ہے جس کا کوئی ثانی نہیں ہے،وہ رہتی دنیا تک کے لئے مشعل راہ اور ہدایت کا سامان ہے،اور اسی کتاب کو زندگی میں اتارنے سے انسان اعلی مراتب کو حاصل کرسکتا ہے اور اس کو پس پشت ڈالنے سے انسان قعر ومذلت کی عمیق گھاٹی میں گرسکتا ہے،حفظ قرآن تحفظ قرآن کا بہترین اور سب سے زیادہ موثر ذریعہ ہے۔
مولانا نے کہا کہ قرآن مجید کو حفظ کرنے والا اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی فائدہ پہونچائے گا،اور ایسے وقت میں جب ہر آدمی نیکیوں کا محتاج ہوگا اور کوئی کسی کا پرسان حال نہ ہوگا، انھوں نے کہا کہ قرآن دلوں کی بیماریوں کے لئے شفا ہے،قرآن کو پڑھا جائے اور اس کی تعلیمات سے زندگیوں کو روشن اور تابناک بنایا جائے۔
اس موقع پر محمد عبید، محمد راشد ، عبد الصمد ، عبد الرب ، حافظ عبد الحق ، محمد طارق ، مولانا فھیم الحق ، حافظ قمر الہدی ، مولانا محمد حسین قاسمی ، محمد پردھان ، نمائندہ حافظ عقیل احمد خان ، محمد اظفر ، مولانا عبد المنان قاسمی ، قاری محمد ابرار ، سمیت درجنوں سے زائد علمائے کرام و سرکردہ شخصیات نے محمد ہشام سلمہ کی اس نمایاں کامیابی پر دعاؤں سے نوازا اور روشن مستقبل کی دعائیں کیں۔
![](https://hamariduniyanews.com/wp-content/uploads/2023/11/appeal.png)