نئی دہلی، 26 دسمبر: ملک بھر کے لئے ایک افسوسناک خبر ہے کہ سابق وزیراعظم ڈاکٹر منمون سنگھ کا انتقال ہوگیا۔ مسلسل دو مرتبہ ملک کے وزیراعظم رہے ڈاکٹر منمون سنگھ کا ملک کی سیاست میں بہت بڑا قد رہا ہے۔92سال کی عمر میں انہوں نے ایمس میں آخری سانس لی۔ آج شام سانس لینے میں پریشانی ہونے کی وجہ سے انہیں ایمس میں داخل کرایا گیا تھا، اس کے بعد ان کی طبیعت مزید بگڑگئی، پھر خبر آئی کی سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کا انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال سے ایک عہد کا خاتمہ ہوگیا ہے۔
ان کے انتقال کی خبر ملتے ہیں کانگریس کے بڑے لیڈران ملکا رجن کھڑگے اور راہل گاندھی جو بیلگاوی میں سی ڈبلیو سی کی میٹنگ میں شرکت کیلئے گئے ہوئے تھے۔ سارے پروگرام کو منسوخ کرکے دہلی کے لئے روانہ ہوگیا۔ کانگریس کی بیلگاوی میں ہونے والی ریلی کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔
منموہن سنگھ کی کابینہ وزیررہے سلمان خورشید نے ٹوئٹ کرکے یہ جانکاری دی کہ منموہن سنگھ کا انتقال ہوگیا ہے۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ 26 ستمبر 1932 کو غیر منقسم ہندوستان کے پنجاب ریاست کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے تھے۔ ایک عام پس منظر سے آنے والے ٖڈاکٹر منموہن سنگھ نے اپنی زندگی میں تعلیم، معیشت اور سیاست میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کیں۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ نے 1948 میں پنجاب یونیورسٹی سے ہائی اسکول کا امتحان پاس کیا اس کے بعد انہوں نے کیمبرج یونیورسٹی (یو کے) سے 1957 میں معاشیات میں پہلے زمرے میں آنرس کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے 1962 میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے نفیلڈ کالج سے معاشیات میں ڈی فل کی کامیابی حاصل کی۔ تعلیم کے تئیں ان کا لگاؤ انہیں پنجاب یونیورسٹی اور دہلی اسکول آف اکونامکس میں ریسرچ کی طرف لے گیا۔
۔1971 میں حکومت میں انٹری
۔1971 میں ڈاکٹر منموہن سنگھ حکومت ہند سے جڑے اور وزارت تجارت میں اقتصادی صلاحکار بنے۔ 1972 میں انہیں وزارت خزانہ کا چیف اقتصادی صلاحکار مقرر کیا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے کئی اہم عہدوں پر کام کیا، جن میں وزارت خزانہ کے سکریٹری، یوجنا آیوگ کے نائب صدر، بھارتیہ ریزرو بینک کےگورنر، وزیراعظم کے اقتصادی صلاحکار اور یونیورسٹی گرانٹ کمیشن( یو جی سی) کے صدر جیسے عہدے شامل ہیں۔
وزیر خزانہ کے طور پر کیا کام
۔1991 سے 1996 تک، ڈاکٹر منموہن سنگھ ہندوستان کے وزیرخزانہ رہے۔ اس دوران انہوں نے اقتصادی بہتری کی ایک جامع پالیسی نافذ کی، جسے دنیا بھر میں سراہا گیا، ان بہتری نے بھارت کو اقتصادی بحران سے ابھار کر ایک نئی سمت دی۔ ڈاکٹر من موہن سنگھ 1991 میں پہلی مرتبہ راجیہ سبھا کے رکن بنے۔ انہوں نے آسام کی نمائندگی پانچ بار کیا اور 2019 میں راجستھان سے راجیہ سبھا کے رکن بنے۔ 1998 سے 2004 تک، جب بھارتیہ جنتا پارٹی اقتدار میں تھی، ڈاکٹر منموہن سنگھ راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر بنے۔ انہوں نے 1999 میں جنوبی دہلی سے لوک سبھا کا الیکشن لڑا، لیکن کامیابی نہیں ملی۔
۔ 2004 میں بنے وزیراعظم
ڈاکٹر منموہن سنگھ کو 2004 کے عام الیکشن کے بعد 22 مئی کو وزیراعظم مقرر کیا گیا، انہوں نے 2009 میں دوسری مرتبہ وزیراعظم کے عہدہ کا حلف لیا اور 2014 تک اس عہدے پر بنے رہے۔