26.1 C
Delhi
October 21, 2025
Hamari Duniya
کھیل

بنگلہ دیش کے اس قدآورآل راونڈر کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

Shakib Ul Hassan

ڈھاکہ،04نومبر:بنگلادیش کے آل راونڈر شکیب الحسن کا بولنگ ایکشن کاونٹی چمپئن شپ کے دوران رپورٹ کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن کے بولنگ ایکشن کو امپائرز نے مشکوک کہہ کر رپورٹ کردیا ہے۔امپائر کی طرف سے آل راونڈ کے بولنگ ایکشن پر اٹھائے گئے سوال پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ایکشن کے جائزے کا کہہ دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن نے کاونٹی چمپئن کے ایک میچ میں سمرسیٹ کے خلاف سرے کی نمائندگی کی تھی اور 9 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔بنگلادیشی آل راونڈر کو ایکشن رپورٹ ہونے کے باوجود معطلی کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے، صرف بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ کرانے کا کہا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن کے بولنگ ایکشن کو کیریئر میں پہلی مرتبہ مشکوک رپورٹ کیا گیا ہے۔بنگلادیشی آل راونڈر پہلے ہی قتل کے ایک مقدمے میں نامزد ہیں، جس کے باعث وہ ملک واپس نہیں گئے، انہیں اگست میں طلبہ تحریک کے دوران مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔شکیب الحسن سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ساوتھ افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلنے بھی بنگلادیش نہیں گئے۔

Related posts

آئی سی سی ٹی۔20 کی رینکنگ میں سوریہ کمار یادو کا جلوہ برقرار

Hamari Duniya

ایم آئی ایمریٹس کی کوچنگ ٹیم کا اعلان، شین بانڈ ہوںگے ہیڈ کوچ، پارتھیو پٹیل کو بھی ملی بڑی ذمہ داری

Hamari Duniya

لیونل میسی نے رونالڈو سے ایک اور اعزاز چھین لیا

Hamari Duniya