26.1 C
Delhi
September 21, 2024
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

ایم آئی ایمریٹس کی کوچنگ ٹیم کا اعلان، شین بانڈ ہوںگے ہیڈ کوچ، پارتھیو پٹیل کو بھی ملی بڑی ذمہ داری

MI Emirates

ممبئی(ایچ ڈی نیوز)۔
شین بانڈ کو ممبئی انڈینز کے باو¿لنگ کوچ کے موجودہ کردار کے علاوہ ایم آئی ایمریٹس کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ کوچنگ ٹیم میں ممبئی انڈینز کے موجودہ ٹیلنٹ اسکاو¿ٹس، پارتھیو پٹیل اور ونے کمار شامل ہیں جو بطور کوچ اپنے نئے کیریئر کاآغاز کریں گے – پارتھیو پٹیل بطور بیٹنگ کوچ، ونے کمار باو¿لنگ کوچ اور سابق ایم آئی آل راو¿نڈر جیمز فرینکلن فیلڈنگ کوچ کے طور پر خدمات فراہم کریں گے۔
اس کے علاوہ، رابن سنگھ، متحدہ عرب امارات کرکٹ میں اپنے وسیع تجربے کے ساتھ، ایم آئی ایمریٹس کے جنرل منیجر ہوں گے۔شین بانڈ نے 2015 میں ممبئی انڈینز میں شمولیت اختیار کی اور اس کے بعد سے اب تک 4 خطاب جیت چکے ہیں اور اس عمل میں انہوں نے شاندار کام کرنے کا انداز بنایا، جس سے گیند بازوں کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرنے میں مدد ملی۔ رابن سنگھ نے 2010 میں ممبئی انڈینز کی کوچنگ ٹیم میں شمولیت اختیار کی تھی اور اس کے بعد سے وہ 5 آئی پی ایل اور 2 چیمپئنز لیگ مہمات کا حصہ رہے ہیں۔ انہوں نے شین بانڈ کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔ پارتھیو پٹیل ماضی میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کر چکے ہیں اور 2020 سے ٹیلنٹ اسکاو?ٹنگ ٹیم کا حصہ ہیں، اور ونے کمار، جو ایم آئی کے سابق کھلاڑی بھی ہیں، نے 2021 میں اسکاو¿ٹنگ ٹیم میں شمولیت اختیار کی۔ پارتھیو اور ونے دونوں 2015 اور 2017 میں جیتنے والی مہم میں ممبئی انڈینز کا حصہ تھے۔ ایم آئی کے سابق آل راو¿نڈر اور کوچ جیمز فرینکلن نے بھی بطور فیلڈنگ کوچ ایم آئی ایمریٹس جوائن کر لیا ہے۔ ایم آئی میں مضبوط بنیاد کے ساتھ، یہ ٹیم ایم آئی ایمریٹس کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہوگی۔ ایم آئی ایمریٹس کی کوچنگ ٹیم کے اعلان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئی ریلانس جیو انفوکوم لمیٹڈ کے چیئرمین آکاش ایم امبانی، نے کہا، “میں شین، رابن، پارتھیو، ونے اور جیمز کو ایم آئی ایمریٹس میں ان کے نئے کرداروں کے لیے خوش آمدید کہتا ہوں۔ مختلف ادوار کے لیے ایم آئی کا ایک لازمی حصہ ہونے کے ناطے، کوچنگ ٹیم ان اقدار سے بخوبی واقف ہے جو ایم آئی کو غیر معمولی بناتی ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ ایم آئی ایمریٹس کو ایک ایسی ٹیم بنانے میں کامیاب ہوں گے جو ایم آئی کے شائقین کو اپنی طرف متوجہ اور پیار کر سکے۔
اس موقع پر شین بانڈ، ہیڈ کوچ، ایم آئی ایمریٹس نے کہا، ایم آئی ایمریٹس کے ہیڈ کوچ کے طور پر تقرری میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ایک نئی ٹیم بنانا ہمیشہ پرجوش ہوتا ہے اور میں ایم آئی کی میراث کو آگے بڑھانے اور اپنے کھلاڑیوں کو کھیل کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی ترغیب دینے کا منتظر ہوں۔ایم آئی ایمریٹس نے متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل لیگ ٹی20 کے افتتاحی ایڈیشن سے قبل اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کا تعلق ابوظہبی سے ہوگا اور اس میں ایم آئی کے موجودہ اور ماضی کے کھلاڑیوں کے علاوہ نئے ستارے بھی شامل ہوں گے۔

Related posts

سابق مرکزی وزیر کے رحمن خان لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سرفراز

Hamari Duniya

نائب وزیراعلیٰ نے لیفٹیننٹ گورنر کو پھر لکھا خط،افسروں پر بڑی سازش کا الزام عائد کردیا

Hamari Duniya

ملک کے آئین میں ہر شخص کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کی آزادی

Hamari Duniya