40.9 C
Delhi
April 18, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

لیونل میسی نے رونالڈو سے ایک اور اعزاز چھین لیا

Ronaldo-Messy

پیرس،10اپریل(ایچ ڈی نیوز)۔
ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے اپنے حریف پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔لیونل میسی یورپین کلب فٹبال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
ہفتے کو فرینچ لیگ میں پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کی نمائندگی کرتے ہوئے نائس کے خلاف میسی نے گول کرکے یورپین کلب فٹبال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔
میسی کے یورپین کلبز میں گولز کی تعداد 702 ہوگئی ہے، جبکہ رونالڈو نے یورپین کلب فٹبال میں 701 گولز کر رکھے ہیں۔لیونل میسی نے یہ اعزاز 841 میچز میں حاصل کیا جبکہ رونالڈو نے 701 گولز 949 میچز میں اسکور کیے تھے۔
دنیا بھر کے فٹ بالر میسی کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں تاریخ کے بہترین فٹ بالرز قرار دینے لگے ہیں، تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ میسی ارجنٹائن کے لیے اتنا عمدہ کھیل پیش نہیں کر پاتے۔ میسی کے مداح اور فٹ بال کے کئی ماہرین انہیں پیلے اور میراڈونا کے بعد تاریخ کا بہترین فٹ بالر قرار دیتے ہیں۔

Related posts

جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے بالی روانہ ہوئے وزیراعظم

Hamari Duniya

حج پالیسی سے وزیراعظم خوش، من کی بات میں کی سعودی عرب کی تعریف

Hamari Duniya

ماٹی کا ساتواں پوروانچل مہوتسو کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر، بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

Hamari Duniya