دبئی۔ آئی سی سی نے بدھ کے روز مردوں کی ٹی۔20رینکنگ کی تازہ رینکنگ جاری کر دی۔ اس رینکنگ میںٹیم انڈیا کے بلے باز سوریہ کمار یادیو 838پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر برقرار ہیں۔ وہ ٹی۔20 ورلڈ کپ میں دوسرے بہترین بلے باز کے طور پر میدان میں اتریں گے۔ پاکستان کے اوپنر محمد رضوان (861 ریٹنگ پوائنٹس) نے نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز کے دوران اپنی مسلسل کارکردگی کی بدولت ٹی۔20 انٹرنیشنل بلے بازوں کی رینکنگ میں ٹاپ پر اپنی برتری کو مضبوط کیا۔ان دونوں کے بعد پاکستان کے کپتان بابر اعظم تیسرے ، جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم چوتھے اور نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے پانچویں نمبر ہیں۔
ٹی۔20گیندبازوں کی کی تازہ ترین فہرست میں ٹاپ 10 کے اندر زیادہ تبدیلی نہیں آئی ہے۔آسٹریلیائی تیز گیند باز جوش ہیزل ووڈ (705 ریٹنگ پوائنٹس) نے گیند بازوںکی درجہ بندی میں اپنی برتری برقرار رکھی ہے۔ ان کے بعد افغانستان کے اسپنر راشد خان (696 پوائنٹس)، سری لنکا کے وانندو ہسرنگا (692) اور جنوبی افریقہ کے تجربہ کار تبریز شمسی (688) ہیں۔اس فہرست میں وانندو ہسرنگا کو ایک پوزیشن کا فائدہ ہوا ہے جنہوں نے تبریز شمسی کو تیسرے پوزیشن سے نیچے چوتھی پوزیشن پر دھکیل دیا ہے۔ آئی سی سی کی ٹی۔ 20فہرست میں بھارت اور پاکستان کا کوئی بھی گیندباز ٹاپ 10گیندبازوں کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔ بھارت کی تینوں گیندباز بھونیشور کمار، روی چندرن اشون اور اکشر پٹیل بالترتیب 12ویں، 22ویں اور 23ویں نمبر پر ہیں۔
وہیں اگر آل راونڈرس کی بات کی جائے تو اس فہرست میں 266پوائنٹس کے ساتھ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ٹاپ پر ہیں جبکہ افغانستان کے محمد نبی دوسرے مقام پر ہیں۔ انگلینڈ کے موئن علی تیسرے مقام پر ہیں۔ بھارت کے ہاردک پانڈیانے آل راونڈرس کی فہرست میں اپنی 6ویں پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
previous post