29.9 C
Delhi
August 23, 2025
Hamari Duniya
Breaking News علاقائی خبریں

ممتاز ماہر تعلیم ودرسیاست ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی”عرفانی ایوارڈ“ سے سرفراز

Dr Aslam Farooqi

بیدر، 23اکٹوبر(محمدیوسف رحیم بیدری)۔
عرفانی ویلفیر ٹرسٹ سنگاریڈی کی جانب سے ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد کوخانقاہ عرفانی میں منعقدہ کل ہند نعتیہ مشاعرے(22اکٹوبر) کے موقع پر بہترین تعلیمی خدمات کا ممتاز ماہر تعلیم اکیڈمک ایکسلنس ایوارڈ عالی جناب حکیم عمر بن احمد حبیب فیض علی شاہ چشتی بندہ نوازی عرفانی سجادہ نشین بارگارہ عرفانی چاﺅش باغ سنگاریڈی کے ہاتھوں دیا گیا۔ ایوارڈ کے طور پریادگاری مومنٹو دیا گیا شال پوشی اور گل پوشی کی گئی۔

ممتاز صحافی جناب عبدالقادر فیصل نے ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی کو ممتاز ماہر تعلیم ایوارڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی اردو کے ادیب صحافی مترجم اور اردو کو کمپیوٹر ٹیکنالوجی سے جوڑنے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔اپنی ملازمت کا آغاز روزنامہ سیاست کے سب ایڈیٹر کے طور پر کیا۔ 1998 میں پبلک سروس کمیشن کا امتحان کامیاب کیا جونیر لیکچرر اردو منتخب ہوئے ناگر کرنول سنگاریڈی ظہیر آباد نظام آباد اور محبوب نگر میں خدمات انجام دیں۔اردو مضمون نگاری ان کا مشغلہ ہے 14 کتابوں کے مصنف ہیں ۔کتابیں امیزان پر دستیاب ہیں۔ سائنس نامہ کتاب کو دھارواڑ یونیورسٹی کرناٹک نے اپنے نصاب میں شامل کیا ہے۔

ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اور ڈگری کی نصابی کتابوں کے لئے مضامین لکھے اور نصابی کمیٹی کے رکن ہیں ۔عثمانیہ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی ریسرچ گائیڈ ہیں۔ اب تک 6 ریسرچ اسکالرز نے آپ کی نگرانی میں اردو میں ڈاکٹریٹ کی تکمیل کی ہے۔ حکومت تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی اور بزم علم و ادب کی جانب سے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازے گئے۔ اردو اکیڈمی کی جانب سے آپ کی بیشتر تصانیف کو ایوارڈ دیا گیا ۔روزنامہ منصف میں آپ کے مزاحیہ کالم بھی شائع ہو رہے ہیں۔ اس ایوارڈ تقریب میں ممتاز شاعر ڈاکٹر نواز دیو بندی، ڈاکٹر رضی شطاری، ڈاکٹر محمد محبوب شیخ عارف سنگاریڈی اور ظہیر آباد کے صحافیوں اور محبان اردو کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Related posts

لاپروائی کی حد، وینٹی لیٹر کام نہیں کررہا تھا،4 بچوں کی موت

Hamari Duniya

بی جے پی اقلیتی شعبہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے مسلم مذہبی رہنماؤں کے ساتھ وزیر اعظم کے مقبول ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کو سنا

Hamari Duniya

غیر منصفانہ صحافت اور میڈیا کے شعبے پرحکومت کے کنٹرول کو روکنے کے لیے نیشنل میڈیا کونسل کے قیام کی ضرورت:گوتم لہری

پریس کلب آف انڈیا کے ذریعہ بلائی گئی مشاورتی میٹنگ میں ملک بھر سے 28 میڈیا باڈیز نے شرکت کی:

Hamari Duniya