اعظم گڑھ سے عبد الرحیم شیخ ؍معاذ سنجری کی رپورٹ
اعظم گڑھ، 23 اکتوبر: اردو ادب کے فروغ اور ترویج و اشاعت دور حاضر میں ایک اہم کام ہے۔اسی سلسلے میں اعظم گڑھ کی چند شخصیات تقویم آعظمی بھٹو، کاشف حسنین،حافظ املاک،حکیم فیصل، راقم آعظمی دوحہ، قطر، حافظ املاک، زاہد پردھان، حکیم فیصل و دیگر کی جانب سے آئندہ 26 اکتوبر کو سنجر پور میں ایک عظیم الشان کل ہند مشاعرہ بعنوان “ایک شام تقویم آعظمی بھٹو کے نام”کا انعقاد” دا ہیری ٹیج میریج حال سنجرپور میں کیا گیا ہے، جس میں ادرو زبان کے شعراء کی شرکت ہوگی۔ مشاعرے کے روح رواں اور نظامت کے میدان کا معروف نام رجب علی شیروانی نے بتایا کہ مشاعرے میں علاقائی لوگوں کے علاوہ دور درواز سے شعراء،مہمان اور اردو ادب سے شغف رکھنے والے معزز شخصیات شرکت کریں گی۔
پروگرام کے جنرل سیکرٹری الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے نعمان شیخ،سیکریٹری الفلاح فاؤنڈیشن کے نصیب یذدانی نے بتایا کہ مشاعرے کا آغاز 26 اکتوبر کو رات آٹھ بجے سے ہوگا۔ مشاعرے کی خاص بات یہ ہیکہ اس میں ضلع کے معروف و مقبول اور غریبوں کے مسیحا، حسن اخلاق کے پیکر، اپنی زندگی کو غرباء کیلئے وقف کرنے والے ڈاکٹر جاوید شرکت کر رہے ہیں، مشاعرے کا کچھ حصہ ان کی تقریر کیلئے مختص ہوگا۔اس موقع پر پروگرام کے روح رواں رجب علی شیروانی نے بتایا کہ مشاعرے میں خون عطیہ کی معروف تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے بانی ذاکر حسین بھی بطور مقرر مشاعرے میں شرکت کریں گے۔ ان کی شرکت سے خون عطیہ کے کام کو مزید فروغ ملنے کے امکانات ہیں۔مذکورہ پروگرام تقویم بھٹو کے نام سے ہو رہا ہے، جو اردو اردو ادب کی ترویج و اشاعت کیلئے فکر مند رہتے ہیں۔ان کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔