14.1 C
Delhi
January 26, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

آئی ایس ٹی سی جامعہ نگر میں فوڈ اینڈ بیوریج ایسوسی ایٹ کی پہلی ورکشاب مکمل 

 ہاسپٹیلیٹی کی تیزی سے ترقی کرتی صنعت میں روزگار کے بہت مواقع ہیں: نور محمد 
نئی دہلی، 23 اکتوبر: انویٹیشن اینڈ اسکل ٹریننگ سینٹر جامعہ نگر (آئی ایس ٹی سی) نے، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف نیچرل ریسورس مینجمنٹ کے اشتراک جاری  پہلے بیچ کی فوڈ اینڈ بیوریج ایسوسی ایٹ ورکشاپ کی تکمیل کا اعلان کیا ہے۔ یہ جائزہ 30 شرکاء کے گروپ کے لیے کیا گیا تھا ۔
ٹورزم اینڈ ہاسپٹیلیٹی اسکل کونسل کے دو نمائندے، جو وزارتِ سیاحت و ہاسپٹیلیٹی کے تحت کام کرتے ہیں، آئی ایس ٹی سی کے جامعہ نگر کیمپس پہونچ کر ٹریننگ کے شرکاء کا تحریری امتحان، زبانی انٹرویو، اور گروپ ڈسکشن کے ذریعے جائزہ لیا اور انہیں کامیاب قرار دیا ۔ طلباء کو عملی زندگی میں کامیاب بنانے کے لیے، آئی ایس ٹی سی تربیت کے ساتھ ساتھ ملازمت  حاصل کرنے میں بھی مدد فراہم کر رہا ہے۔ پہلے بیچ کے چھ طلباء کو ہوٹل مینجمنٹ سیکٹر میں انٹرویو کے لیے منتخب کیا گیا ہے، جو انہیں روشن مواقع فراہم کرے گا۔
آئی ایس ٹی سی کے پروگرام ہیڈ نور محمد نے کہا یہ ورک شاپ ہمارے مشن میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو ہاسپٹیلیٹی کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی صنعت میں روزگار کے قابل مہارتوں سے لیس کرنا ہے۔

Related posts

کمیونٹی لرننگ سینئر کنچن کنج میں سالانہ تقریب منعقد ، بچوں کو اعزاز سے نوازا گیا 

Hamari Duniya

اُڈیشہ کے وزیر صحت کو پولیس اہلکار نے ماری گولی ،اسپتال میں داخل

Hamari Duniya

ہریانہ مسجد پر حملے میں زخمی 84 سالہ بزرگ اللہ مہر نے سنائی آپ بیتی

Hamari Duniya