22.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

Aaisha Noor: غزہ میں خاتون امریکی شہری کو اسرائیلی فوج نے سر میں ماری گولی، اہل خانہ کا آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ

Aaisha Noor:

Aaisha Noor:

 غزہ،08 ستمبر:مقبوضہ مغربی کنارے میں احتجاج کے دوران فائرنگ سے جاں بحق امریکی خاتون عائشہ نور ازگی ایگی کے خاندان نے اسرائیل پران کی موت کا الزام لگاتے ہوئے آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔ عائشہ نور ازگی کو نابلس کے قریب احتجاج کرتے ہوئے سر میں گولی مار دی گئی تھی۔امریکی میڈیا کے مطابق دہری شہریت کی حامل عائشہ نور ازگی ایگی کے اہل خانہ نے ان کے قتل کا الزام اسرائیلی فوج پر عائد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
ریلائنس فاؤنڈیشن اور نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن 5 لاکھ نوجوانوں کو نئے ہنر فراہم کریں گے
 ریلائنس فاونڈیشن  نے 2لاکھ  تک کی سکالر شپ کیلئے 5ہزار انڈر گریجویٹ طلبا کے ناموں کا اعلان  کیا

Aaisha Noor:

 امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے مطابق امریکا نے اسرائیلی حکام سے اس واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، لیکن مقتولہ کے خاندان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی زیر قیادت تحقیقات ناکافی ہوں گی اور آزادانہ تحقیقات کی ضرورت ہے۔

Aaisha Noor:

عائشہ نور ازگی امریکی اور ترک شہریت رکھتی تھیں، وہ اس سال یونیورسٹی آف واشنگٹن سے فارغ التحصیل ہوئی تھیں اور فلسطینیوں کی حمایت میں بین الاقوامی یکجہتی تحریک کے ساتھ کام کر رہی تھیں۔ان کے خاندان نے بیان میں کہا کہ عائشہ نور کو ایک اسرائیلی فوجی نے گولی ماری۔

Related posts

دارالعلوم دیوبند اسلامی علوم ومعارفت کا عظیم الشان مرکز ہے:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر نے دارالعلوم کا دورہ کیا

Hamari Duniya

کیا اسرائیل سے تعلقات بہتر کرنے کیلئے سعودی عرب اور ایران بنے ہیں دوست

Hamari Duniya

انڈین یونین مسلم لیگ دہلی نے وقف بورڈ پر تساہلی کا نتیجہ قرار دیا

Hamari Duniya