22.1 C
Delhi
January 25, 2025
Hamari Duniya
دہلی صحت صحت

Free Medical Camp: آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کا 93 واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ بٹلہ ہاؤس میں لگایا گیا

Free Medical Camp:
Free Medical Camp:
طب یونانی، پاکیزہ طریقہ علاج کو عام کرنا نہایت ضروری: ڈاکٹر حبیب اللہ
نئی دہلی۔ 7 ستمبر : آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس اور بی اِنگ ہیپی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے 93 واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ بٹلہ ہائوس، اوکھلا، نئی دہلی میں لگایا گیا۔ کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے تمام معاونین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مخلص احباب کے بغیر کوئی بھی تحریک کامیاب نہیں ہوتی۔
Free Medical Camp:
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے مخلص حلقہ احباب کی وجہ سے ہماری تحریک کامیابی سے ہمکنار ہو رہی ہے۔ ڈاکٹر حبیب اللہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کہا کہ طب یونانی پاکیزہ اور موثر طریقہ علاج ہے اس کو عام کرنا نہایت ضروری ہے۔ مہمان ذی وقار پروفیسر فضل اللہ قادری نے کہا کہ طلبا کے اندر طب یونانی کے تعلق سے حقیقی جذبہ پیدا کرنا لازمی ہے، اس کے لیے نصابی تبدیلی اور لائحہ عمل تیار کرنے کی سخت ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمدرد نے طب یونانی کی پہچان بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا جبکہ حکیم اجمل خاں نے مکمل سائنس کے طور پر طب یونانی کو بھارت میں رائج کرنے کی ہر ممکن سعی کی۔ ڈاکٹر بدرالاسلام کیرانوی نے طبی ورزش کے فوائد بیان کرتے ہوئے عوام سے صحت مند رہنے کے لیے روزانہ طبی ورش کا مشورہ دیا۔ افتتاحی تقریب کی نظامت کے فرائض حکیم نعیم رضا نے ادا کیے۔ اس موقع پر معروف سوشل ورکر محترمہ شاہ جبیں قاضی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم اس طرح کے کیمپ کے ذریعہ عوام کی خدمت اور طب یونانی کے تئیں عوام میں بیداری لانے کا کام کرتے ہیں اور میں بھی بطور معاون طبی کانگریس کے کیمپوں میں شرکت کرتی ہوں۔
Free Medical Camp:
کیمپ کو کامیاب بنانے میں ڈاکٹر الطاف احمد، حکیم عطاء الرحمن اجملی، حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی، حکیم آفتاب عالم، حکیم صادق خاں، محمد معین خاں، محمد آصف، ایس ایم نوراللہ، شائستہ اور ساجد وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس دہلی اسٹیٹ کے صدر ڈاکٹر شکیل احمد نے سبھی ڈاکٹروں اور معاونین کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

 فساد متاثرہ جامع  مسجد لکڑ شاہ سوہنا کی مرمت مکمل، نماز شروع

Hamari Duniya

دہلی انتخابات:کانگریس کی گارنٹی،خواتین کو ہر ماہ ملیں گے ڈھائی ہزار روپے

Hamari Duniya

ستیندر جین کو وزیر کے عہدے سے  ہٹایا جائے: کانگریس کا مطالبہ

Hamari Duniya