22.1 C
Delhi
January 25, 2025
Hamari Duniya
بزنس

 ریلائنس فاونڈیشن  نے 2لاکھ  تک کی سکالر شپ کیلئے 5ہزار انڈر گریجویٹ طلبا کے ناموں کا اعلان  کیا

Anita Ambani

ممبئی۔9 فروری(ایچ ڈی نیوز

)۔ ریلائنس  فاونڈیشن  انڈر گریجویٹ  سکالر  شپ 2023-24 کے نتائج  اعلان  کردیئے گئے ہیں۔ ملک  بھر میں پانچ   ہزار طلبا کو اسکالر شپ  کیلئے  منتخب  گیا ہے۔ اعلی  تعلیمی  کے شعبہ  میں  یہ  بھارت  کے سب سے بڑی  اور مربوط  سکالر شپس  میں سے ایک  ہے۔ اسکالر شپ  میں  طلبا کو 2لاکھ روپے   تک   کی گرانٹ  کے ساتھ  ،سابقہ طالب علموں کے نیٹ  ورک  کا حصہ بننے  کا  موقع ملتا ہے۔
 بھارت کے 35 پردیشوں اور مرکز کے  زیرانتظام  علاقوں  کے 5,500سے زیادہ  تعلیمی اداروں    کے 58,000 سے  زیاہ  بچوں  نے  سکالر شپ  کیلئے درخواست  دی تھی۔  ان میں  سے 5000  طالب   علموں   کا انتخاب ایک  منظم اور  جامع  سلسلے کے  ذریعہ   کیا گیا۔ ایپٹی  ٹیوڈ  ٹسٹ اور 12ویں کلاس میں  طلبا کی  کارکردگی  کو اس کی بنیاد بنائی گئی۔ منتخب طالب  علموں میںسے 75% کی سالانہ   گھریلو آمدنی  2.5 لاکھ روپے سے  کم ہے۔
  طالب علم  اپنی درخواست کا نتیجہ www.reliancefoundation.org سے جان  سکتے ہیں۔
ریلائنس   فاونڈیشن  انڈ ر گریجویٹ سکالر  شپ کا مقصد ایسے  طلبا کی مدد کرنا ہے  جو خود کو اور اپنی کمیونٹی کو اوپر اٹھانے کےساتھ ساتھ   ملک   کی سماجی۔   اقتصادی  ترقی  میں تعاون کر سکیں ۔ قابلیت  اور  وسائل  کی دستیابی ( میرٹ  کم مینس)  کی  بنیاد پر   طالب  علموں کا انتخاب  کیا جاتا ہے تاکہ وہ بغیر کسی  مالی بوجھ  سے اپنی گریجویشن   کی  تعلیم  جاری رکھ سکیں۔  تعلیم، ایکسی لینس اور  اختراع  کے اپنے   جامع نظریہ  کی بنیاد پر، ریلائنس  فاونڈیشن   یہ  یقینی  بنانے   کی  مسلسل کوشش کررہا ہے کہ’  میرٹ  کم  مینس‘  طریقے  کا استعمال   کر  گریجویٹ   طالب  علموں  کے ایک  مضبوط اور   متنوع  گروپ   کا  انتخاب ہو،  نوجوانوں  کی صلاحیت  اجاگر  ہو اور    ملک  نئی  بلندیوں کو چھوئے۔   اب تک ریلائنس  نے 23,136  سکالر  شپس   فراہم کی ہیں  جن میں 48% لڑکیاں  ہیں  اور 3,001 دویانگ  طالب علم   ہیں۔
اس سال   کے گروپ  میں   کامرس، آرٹ، بزنس؍ منیجمنٹ، کمپیوٹر  ایپلی  کیشن،  سائنس،  میڈیکل، قانون،  تعلیم،  مہمان  نوازی،   آرکیٹکٹ، انجینئرنگ ؍ٹکنالوجی اور دیگر  گریجویٹ   ڈگریوں  سمیت  سبھی موضوعات  کے طالب  علم  شامل  ہیں۔  ریلائنس 1996 سے  قابل  طالب  علموں  کی سکالر  شپ  فراہم کررہا ہے ۔ اسی روایت کو  آگے بڑھاتے ہوئے  دسمبر 2022 میں ریلائنس   کے بانی۔ چیئرمین  شری دھیرو  بھائی  امبانی کی 90ویں جینتی پر ریلائنس فاونڈیشن   کی فاونڈر اور چیئرپرسن   شریمتی  نیتا امبانی  نے اعلان  کیا  تھا  کہ   وہ اگلے10 سالوں   کے دوران 50,000 سکالر  شپس  فراہم  کریں گی۔  سکالرشپ  2023-24 کیلئے 5000   طالب  علموں کے نام کا یہ اعلان،  بھارت کے  مستقبل  کی تعمیر  کے تئیں  ریلائنس   کے عزم مصمم  کو اجاگر کرتی ہے۔

Related posts

اتراکھنڈ حکومت اور جے ایس ڈبلیو نیو انرجی کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط

Hamari Duniya

لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا کی نئی اسکیم ’ایل آئی سی کی امرت بال‘(اسکیم 874) کا آغاز

Hamari Duniya

انڈین بینک نے قرضوں پر سود کی شرح میں کتنافیصد کیا اضافہ؟

Hamari Duniya