August 21, 2025
Hamari Duniya
دہلی

Dr. Idris Qureshi: ملک میں امن و امان کی فضا قائم رکھنا ضروری

Dr. Idris Qureshi:

Dr. Idris Qureshi:

دہلی ریاستی مجلس مشاورت نے بلڈوزر پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا

نئی دہلی، 03 ستمبر: دہلی مسلم مجلس مشاورت کے قائم مقام صدر ڈاکٹر ادریس قریشی نے کل سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ کوئی بھی حکومت کسی فرد کے مکان پر بلڈوزر نہیں چلا سکتی ہے چاہے وہ شخص قصوروار ہی کیوں نہ ہو۔ ملک میں قانون کی بالا دستی ضروری ہے نہ کہ حکومت کی منمانی چلے گی؟

Dr. Idris Qureshi:
ڈاکٹر ادریس قریشی نے اس پر سخت افسوس کا اظہار کیا کہ نتیش رانے جیسے لوگ کھلے عام ایک پوری قوم کو دھمکی دے رہے ہیں اور سرکار ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کر رہی ہے وہ صرف نفرت پھیلا رہے ہیں اور حکومت اور عوام کے منتخب نمائندے جو کہ قانون کی قسم لیکر عہدوں پر فائز ہیں خاموشی اختیار کر رکھی ہے کیوں؟ وہ کھلے طور پرقانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں اور حکومت ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کر رہی ہے۔ قائم مقام صدر ڈاکٹر ادریس قریسی نے مطالبہ کیا کہ ایسے لوگوں کے خلاف حکومت قانونی کارروائی کرے تاکہ سماجی تانا بانا برقرار رہے۔

Dr. Idris Qureshi:
ڈاکٹر ادریس قریشی نے وقف ترمیمی بل کو بھی فوری طور پر واپس لینے کی سرکار سے اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کو چاہئے کہ وہ عوام کے مذہبی عقائد میں دخل اندازی نے کرے اور ان کے جذبات کو سمجھنے کی کوشش کرے، کسی ایک فرد نے تنہااس طرح کی مطالبہ نہیں کیا تھا پھر حکومت کو وقف بل لانے کی ضرورت آخر کیوں پڑ گئی؟ اگر حکومت کو ملک کی ترقی کرنا چاہتی ہے توملک میں امن وامان برقراررکھنے کی اشد ضرورت ہے۔

Related posts

مبینہ شراب گھوٹالہ:دہلی- پنجاب اور حیدرآبادمیں ای ڈی کی چھاپہ ماری،کیجریوال نے کہا اب تک نہ کچھ ملا ہے اور نہ ملے گا

Hamari Duniya

وژن 2026 سے اسکالر شپ یافتہ نے بی پی ایس سی کے ٹیچرس بھرتی ایگزام میں پہلی رینک حاصل کی

Hamari Duniya

بی جے پی کاکٹر ایماندار عام آدمی پارٹی پر ٹکٹ فروخت کرنے کا لگایا الزام

Hamari Duniya