31.1 C
Delhi
November 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News فلمی دنیا

Award ceremony: مشہور اداکارہ پونم ڈھلوں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سرفراز

Award ceremony:

Award ceremony:

نئی دہلی،03ستمبر: دہلی کے پانچ ستارہ ہوٹل میپل گولڈ میں ایک شاندار ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں الگ الگ کٹیگری میں لوگوں کو ان کی خدمات کے لئے بالی ووڈ اداکارہ پونم ڈھلوں اور ایلینا ٹوٹیجا کے ذریعہ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ اسی ضمن میں ہربل میڈیسن کے شعبے میں اپنا خاص تعاون دینے کے لئے آیورویدا باسکیٹ کو بیسٹ ہربل کمپنی آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ آیورویدا باسکیٹ کے سینئر ڈاکٹر، ڈاکٹر سید وجاہت علی اور 24×7 میڈیا کے مارکیٹنگ ہیڈ شانتنو اروڑہ نے مشہورفلم اداکارہ پونم ڈھلوں کے ہاتھوں سے یہ ایوارڈ حاصل کیا۔

Award ceremony:

Award ceremony:
آپ کو بتادیں کہ ڈاکٹر وجاہت علی مسلسل آیورویدا باسکیٹ کے چینل کے ذریعہ سے صحت سے متعلق جانکاریاں لوگوں تک پہنچاتے رہتے ہیں۔ اس شاندار پروگرام میں 24×7 میڈیا کے ایڈیٹر اِن چیف معروف رضا اور 24×7میڈیا کے ایڈیٹر گریجا شنکر پرساد نے اداکارہ پونم ڈھلوں کو فلم انڈسٹری میں ان کے بہترین کام کے لئے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈس سے نواز۔ وہیں ایلینا ٹوٹیجا کو بالی ووڈ اور ٹی وی انڈسٹری میں ان کے تعاون کے لئے سرفرازکیا۔

Award ceremony:
اس دوران رنگا رنگ پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر بالی ووڈ، فیشن، میک اپ آرٹسٹ، بزنس مین اورصحافیوں کی بڑی تعداد موجود رہی۔ پروگرام کو کامیاب بنانے اورچار چاند لگانے کا سہرا بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پونم ڈھلوں اور انٹرٹینمنٹ دنیا کی مشہورشخصیت ایلینا ٹوٹیجا کو جاتا ہے۔

Related posts

مادری زبان میں پیشہ وارانہ تعلیم

Hamari Duniya

بہترین شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے: مولانا سید محمد عثمان سہارنپوری

Hamari Duniya

ابو ظہبی ٹی – 10 میں بنگلہ ٹائیگرز کی کمان سنبھالیں گے شکیب الحسن

Hamari Duniya