29.9 C
Delhi
August 23, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بزنس

جیو گیمز نے  اپنے پلیٹ فارم پرگوگل گیم سنیکس کا  انٹیگریشن کیا

JIO Gaming

نئی دہلی، 29 جولائی (ایچ ڈی نیوز)۔

ہندوستان کے معروف گیمنگ پلیٹ فارم  جیو گیمز نے گوگل کے گیمس سنیکس کو اپنی  جیو گیمز ایپ اور  جیو سیٹ ٹاپ باکس میں ضم کرکے اپنے گیمنگ پورٹ فولیو کو بڑھایا ہے۔ جیو گیمز کے صارفین اب آٹھ مشہور گیمز کھیل سکتے ہیں جن میں ڈیلی سوڈوکو، اوم نوم رن اور ٹریفک ٹام شامل ہیں۔
تمام  گیم سنیکس گیمز  جیو گیمز صارفین کے لیے مفت دستیاب ہوں گے۔ اینڈرائیڈ فون صارفین ان گیمز کو کھیلنے کے لیے  جیو گیمز ایپ ہوم پیج سے آسانی سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ گوگل کے گیم سنیکس گیمز  مائی جیو اور جیو ٹی ویپر  جیو گیمز منی ایپس پر بھی دستیاب ہوں گے۔

JIO Gaming
گوگل کی گیم سنیکس گیمز بہت ہلکی ہیں اور تیزی سے لوڈ ہوتی ہیں۔ یہ ایچ ٹی ایم ایل 5 گیمز کم میموری والے آلات اور نیٹ ورک کے مختلف حالات میں بھی کھیلے جا سکتے ہیں۔ کمپنی نے کہا ہے کہ اس تعاون کا مقصد ہندوستان میں لاکھوں صارفین کے لیے گیمنگ کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔ تاکہ صارف کو آرام دہ اور پرسکون گیمز تک آسانی سے رسائی حاصل ہو۔
 گیم سنیکس کے پاس پوری دنیا کے کھلاڑیوں کے لیے 100 سے زیادہ گیمز ہیں۔  جیو گیمزہندوستان کو ایک سرکردہ گیمنگ ہب کے طور پر ابھارنا چاہتا ہے اور یہ معاہدہ  جیو گیمزکے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

Related posts

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا، جانئے کن کن ممالک میں جمعہ کو ہوگی عیدالفطر

Hamari Duniya

Iran Missile attack Israel ایران نے اسرائیل پر حملہ کردیا،تل ابیب پرمیزائلوں کی بارش،ایران نے حملہ کوہنیہ اورنصراللہ کے قتل کا بدلہ قراردیا

Hamari Duniya

دارالعلوم فیض محمدی کے زیر اہتمام انجمن فیض اللسان کا اختتامی اجلاس آج

Hamari Duniya