جدید ہندوستان کے معمار ہیں ہمارے وزیراعظم، اللہ ان کو لمبی عمر دے:شکیل سیفی
نئی دہلی،17مئی(ایچ ڈی نیوز)۔
مقبول عام رہنما اور ملک کے وزیراعظم نریندر مودی آج 73برس کے ہوگئے۔ان کے سالگرہ پر ملک بھر میں ان کے چاہنے والے طرح طرح کے پروگرام منعقد کرکے اپنے طریقے سے جشن منارہے ہیں۔وزیراعظم کے سالگرہ کا جشن منانے میں اقلیتی سماج بھی کسی سے پیچھے نہیں ہے۔ ورلڈ پیس ہارمنی اور انڈیا سیفی سماج کے چیئرمین شکیل سیفی نے وزیراعظم کے یوم پیدائش کا جشن بھی انوکھے طریقے سے منایا۔ انہوں نے وزیراعظم کے سالگرہ کا جشن منانے کیلئے ایک مندر کو چنا۔جس کی وجہ سے پورے ملک میں اتحاد وبھائی چارہ کا پیغام جائے۔ وہاں انہوں نے غریبوں،مرد،خواتین،بچے ، مزدوروں اور آٹورکشہ ڈرائیوروں کے درمیان لڈو تقسیم کرکے خوشیاں بانٹی اور وزیراعظم کے لمبی عمر کیلئے دعائیں کیں۔
اس کے بعد انہوں نے اپنے دفتر میں ایک خوبصورت کیک بھی کاٹا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں کے بعد ہندوستان کو اتنا ہونہار، محنتی، اور قوم کی خدمت کیلئے وقف وزیراعظم ملا ہے جو ملک کو ہراعتبار سے ترقی کی بلندیوں پر پہنچانا چاہتا ہے۔انہوں نے وزیراعظم کیلئے کہا کہ تم جیو ہزاروں سال اور ہرسال کے دن ہوں پچاس ہزار۔ اس موقع پرانہوں نے وزیراعظم کو جی20کے شاندار انعقاد پر مبارکبادبھی پیش کی۔
ورلڈ پیس ہارمنی کے چیئرمین نے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن وزیراعظم سے اتنا نفرت کیوں کررہی ہے جبکہ وہ ملک کو ہرشعبہ میں اونچائیوں پر لے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ اپوزیشن نے 2024کے عام انتخابات سے قبل ہی اپنی شکست قبول کرلی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو شرم آنی چاہئے جو وزیراعظم کے دوراندیشی سوچ اور ترقیاتی منصوبوں کے راہ میں روڑے بن رہے ہیں۔