October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑی پر تباہ کن راکٹ حملہ، اسرائیل کا آئرن ڈوم فیل، 12 اسرائیلی مرے

Israel Gaulan killed

تل ابیب،28جولائی:اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں کے علاقے میں زور دار راکٹ حملہ کر کے ایک ہی بار 12 اسرائیلی ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ اسرائیل نے اب تک کے اس انتہائی تباہ کن حملے کا الزام لبنان کی ایرانی حمایت حزب اللہ پر عاید کیا گیا ہے۔ جبکہ حزب اللہ نے اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ اسرائیل اس حملے کے بعد زیادہ شدید حملے کر کے لبنان میں تباہی کر سکتا ہے۔
واضح رہے اسرائیل پر یہ ان معنوں ببد ترین حملہ ہے۔ جس کے نتیجے میں بیک وقت اتنا بڑا جانی نقصان کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ راکٹ حملہ گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں کے علاقے کیا گیا ہے۔ہفتے کے روز کیے گئے اس راکٹ حملے کے سبب فٹ بال گراؤنڈ میں موجود بچوں سمیت کل 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جبکہ گراؤنڈ میں موجود تقریباً ہر چیز آگ بھڑکنے سے بھسم ہو گئی ہے۔اسرائیل کے ہنگامی امداد سے متعلق طبی شعبے کا کہنا ہے کہ لبنانی سرحد کی جانب سے داغے گئے راکٹوں سےدروز نامی گاؤں متاثر ہوا ہے۔ گاو¿ں مجدل شمس کے علاقے میں واقع ہے۔
طبی سروس کے مطابق سروس نے ابتدائی طور پر رپورٹ کیا تھا کہ کم از کم نو افراد اس راکٹ حملے سے شدید زخمی ہوئے ہیں۔ حملے میں فٹ بال گراؤنڈ میں موجود افراد نشانے پر تھے۔ طبی سروس سے وابستہ ایک ڈاکٹر کے مطابق فٹ بال گراؤنڈ میں ہر طرف آگ لگ گئی تھی اور جب ہم راکٹ حملے کے بعد فٹ بال گراؤنڈ میں پہنچے تو ہم نے بڑی تباہی دیکھی،آگ لگی ہوئی تھی یہ ایک خوفناک صورت حال تھی۔موقع پر عینی شاہد نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے کو بتایا یہ فٹ بال گراؤنڈ میں یہ سب بچے تھے۔ ان میں سے بہت سے لاشیں اور باقیات ہیں۔ مگر ہم نہیں جانتے یہ کون تھے، کون ہیں، ہمیں ان کے نام بھی معلوم نہیں ہیں۔

Related posts

دہلی کا اصلی باس کون، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

Hamari Duniya

یوگاڈے: انفرادی اور سماجی سطح کی بہبود کے فروغ میں یوگا نہایت ضروری ۔ ڈاکٹر این ظہیر احمد

وزارت آیوش کے زیر اہتمام دسواں بین الاقوامی یوگا ڈے کے موقع پر کانفرنس کا انعقاد:

Hamari Duniya

کانگریس میں جان دینے والے لوگ ہیں اور بی جے پی میں جان لینے والے لوگ: کھڑگے

Hamari Duniya