25.1 C
Delhi
November 8, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

یوگاڈے: انفرادی اور سماجی سطح کی بہبود کے فروغ میں یوگا نہایت ضروری ۔ ڈاکٹر این ظہیر احمد

وزارت آیوش کے زیر اہتمام دسواں بین الاقوامی یوگا ڈے کے موقع پر کانفرنس کا انعقاد:

دسویں بین الاقوامی یوگا ڈے میں 84ممالک کے شرکاء نےایک ہی مقام پر یوگا سیشن میں حصہ لیا۔

ڈاکٹر غزالہ جاوید

یوگا دماغ اور جسم کے درمیان اتحاد ، توازن، خود پر قابو، اور مجموعی طور پر تندرستی کو فروغ دیتا ہے۔‘‘ ڈاکٹر ایشور بسوا ریڈی

نئی دہلی، 21 جون (ایچ ڈی نیوز)سنٹرل کونسل فار ریسرچ ان یونانی میڈیسن(سی سی آر یو ایم)، وزارت آیوش کے زیر اہتمام آج ایک ورچوئل پریس اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں دسواں بین الاقوامی یوگا ڈے کے مرکزی خیال ’ یوگا خود کے لیے اور معاشرےکے لیے‘ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔اجلاس میں ڈاکٹر این ظہیر احمد، ڈائریکٹرجنرل ، سی سی آر یو ایم نے ’یوگا فار سیلف اینڈ سوسائٹی‘ (یوگا خود کے لیے اور معاشرے کے لیے)کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انفرادی اور سماجی دونوں سطح کی بہبود کے فروغ میں یوگا کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر یوگا کے فروغ میں ایک دہائی کی پیش رفت کا جائزہ بھی پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ عالمی سطح پر یوگا کے فروغ میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا کلیدی رول رہا ہے۔ 2015 سے ہی وزیر اعظم مودی نے مختلف مشہور مقامات پر بین الاقوامی یوگا ڈے کی تقریبات کی قیادت کی ہے جس میں دہلی کی کرتویہ پتھ، چندی گڑھ، دہرہ دون، رانچی، جبل پور سمیت نیو یارک واقع اقوام متحدہ صدر دفتر بھی شامل ہیں۔ ان کی قیادت نے یوگا کی عالمی مقبولیت اور شناخت میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔انھوں نے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں بین الاقوامی یوگا ڈے نے چار گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ 2015 میں، کل 35,985 ہندوستانیوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ راج پتھ پر یوگا ڈے میں حصہ لیا۔ کل 84 ممالک نے ایک ہی مقام پر یوگا سیشن میں حصہ لیا، اور دھیرے دھیرے ہر سال پوری دنیا سے شرکت کرنے والوں کی تعداد بڑھتی چلی گئی، اور پچھلے سال 2023 میں دنیا بھر سے کل 23.4 کروڑ لوگوں نے بین الاقوامی یوگا ڈے کی تقریب میں شرکت کی۔انھوں نے مزید کہا کہ یوگا کے شعبے میں ٹکنالوجی اور اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے کے لیے وزارتِ آیوش نے MyGov پورٹل اور حکومت ہند کے MyBharat پورٹل پر ’یوگا ٹیک چیلنج‘ کا انعقاد کیا ہے جس کا مقصد ان اسٹارٹ اپس یا ان افراد کی شناخت کرنا اور انھیں آگے بڑھانا ہے جنھوں نے یوگا سے متعلق آلات، سافٹ ویئر اورضروری مصنوعات تیار کی ہیں۔ڈاکٹر ایشور بسواریڈی، سابق ڈائریکٹر، مرارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا نے بین الاقوامی یوگا ڈے کے آغاز سے لے کر اب تک کے سفر پر روشنی ڈالی اور مجموعی صحت، سماجی اقدار اور ایک کنبے کے احساس کو فروغ دینے میں اس کے کردار پر زور دیا۔ انھوں نے کہا،’’ یوگا دماغ اور جسم کے درمیان اتحاد ، توازن، خود پر قابو، اور مجموعی طور پر تندرستی کو فروغ دیتا ہے۔‘‘ انھوں نے عالمی وبا کے دوران ہونے والی ورچوئل تقریبات کا بھی ذکر کیا، جس میں جسمانی اور ذہنی صحت کو برقرار رکھنے میں یوگا کی اہمیت کو بطور خاص عوام میں اجاگر کیا گیا تھا۔پریس کانفرنس کی نظامت ڈاکٹر غزالہ جاوید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (یونانی)، سی سی آر یو ایم نے کی اور تقریباً 50 شرکا نے اپنی موجودگی درج کرائی۔مزید معلومات کے لیے، برائے کرم رابطہ کریں:احتشام الحسنمیڈیا کنسلٹنٹسی سی آر یو ایم، وزارت آیوش

+91 98736 51628

Related posts

BJP Minority Morcha  بی جے پی اقلیتی شعبہ نے’ ڈاکٹر کلام اسٹارٹ اپ ایوارڈ‘ کا آغازکیا

Hamari Duniya

 قطر کے وزیراعظم  سمیت عالمی شخصیات کی اننت امبانی کی شادی تقریب میں شرکت

Hamari Duniya

وزیر اعظم کو جان سے مارنے کی دھمکی، اب اے ٹی ایس اتارے گی امن سکسینہ کے عشق کا بھوت

Hamari Duniya