20.1 C
Delhi
January 25, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

کانگریس میں جان دینے والے لوگ ہیں اور بی جے پی میں جان لینے والے لوگ: کھڑگے

Mallikarjun Kharge

سری گنگا نگر، 20 نومبر۔ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ کانگریس پارٹی ملک کی خدمت میں لگی ہے۔ اندرا گاندھی جیسی عظیم لیڈر نے اپنی جان قربان کی۔ راجیو گاندھی نے اس ملک کے اتحاد کے لیے اپنی جان دے دی۔ کانگریس میں جان دینے والے لوگ ہیں اور بی جے پی میں جان لینے والے لوگ ہیں۔

کھڑگے پیر کو انوپ گڑھ میں پارٹی امیدوار شملا نائک کی حمایت میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی کوکس نے مارا، ناتھورام گوڈنے ۔ اس ناتھورام گوڈسے کے لوگ کہاں ہیں ، کس پارٹی میں ہیں ؟ دیکھو یہ لوگ ایک طرف ملک کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف ملک کے لیے قربانی دینے والے مہاتما گاندھی کے خلاف بھی بولتے ہیں۔ گاندھی اور نہروجی کے فلسفے کے خلاف بولتے ہیں ۔ اندراجی نے جو کام کئے ، ان کو کبھی قبول نہیں کیا۔

کھڑگے نے کہا کہ وزیر اعظم نے انتخابی وعدے کیے تھے کہ میں بیرون ملک جمع کالا دھن لاوں گا اور ہر شخص کے کھاتے میں 15 لاکھ روپے ڈالوں گا۔ کیا آپ کے اکاونٹ میں 15 لاکھ روپے آگئے ہیں؟ جب لوگوں نے نہ کہا تو کہنے لگے کہ آپ جھوٹ بول رہے ہیں ۔ وزیراعظم جھوٹ کیسے بول سکتے ہیں۔ جب میں ان کو کچھ کہتا ہوں تو وہ مجھے جھوٹوں کے سردار کہتے ہیں۔ مودی نے کہا تھا کہ ہر سال دو کروڑ لوگوں کو روزگار دیں گے ۔ 10 سال میں 20 کروڑ نوکریاں ملنی چاہیے تھیں، بتائیں وہ کہاں ہیں؟ میں جھوٹ بول رہا ہوں یا وزیراعظم؟ انہوں نے کسانوں کی آمدنی بڑھانے اور آمدنی دوگنی کرنے کی بات کی تھی، آپ کی آمدنی دوگنی کیا؟ کسانوں کو مفت کھاد دینے کی بات کی تھی ، آپ کو فری مل رہے ہے کیا؟۔ارے ڈی اے پی نہیں ملتا، یوریا نہیں ملتا،لیکن انہوں نے تو بول دیا۔

کھڑگے نے کہا کہ اس ملک میں بڑے ڈیم، چاہے وہ پنجاب ہو، راجستھان ہو، اڈیشہ ہو، اس ملک میں اگر کوئی سبز انقلاب لایا ہے تو کانگریس پارٹی لے کر آئی ہے۔ کیا بھاکڑا نانگل ڈیم مودی نے بنایا ؟ اس وقت تووہ پیدا بھی نہیں ہوئے تھے یاچوتھی پانچویں میں پڑھتے تھے ، مجھے نہیں معلوم۔ بھاکڑا نانگل ڈیم کس پارٹی نے بنوایا؟ پاور پروجیکٹ کس پارٹی نے بنایا؟ بڑے بڑے ایمس، انجینئرنگ کالج کس پارٹی نے بنوایا تھا اوریہ لوگ کل پرسوں آکر ، سب کچھ ہم نے کیا بول رہے ہیں۔ ارے بھائی آپ تو اس ملک کو برباد کر رہے ہو اور الٹا بول رہے ہوکہ ہم نے سب کچھ کیا، سب کچھ ہم نے کہا تو اس لیے ان کے فریب میں نہ آو۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس نے سات ضمانتیں دی ہیں۔ اس میں گرہ لکشمی گارنٹی کے تحت خاندان کی خاتون سربراہ کو ہر سال 10 ہزار روپے کا اعزازیہ ملے گا۔ گودھن گارنٹی کے تحت گائے پروروں سے دو روپے فی کلو کے حساب سے گوبر کی خریداری۔ مفت لیپ ٹاپ ٹیبلیٹ گارنٹی کے تحت گورنمنٹ کالج کے سال اول کے طلبا کو مفت لیپ ٹاپ یا ٹیبلیٹ۔ چرنجیوی ڈیزاسٹر ریلیف انشورنس گارنٹی کے تحت قدرتی آفات سے ہونے والے نقصان سے متاثرہ خاندان کو 15 لاکھ تک کی مفت بیمہ راحت ۔ اے بی سی انگلش میڈیم تعلیم کی گارنٹی کے تحت طلبا کے لئے انگلش میڈیم تعلیم کی ضمانت ہے۔ صرف 500 روپے میں سلنڈر کی گارنٹی کے تحت ، راجستھان کے 1.04 کروڑ خاندان 500 روپے میں سلنڈر۔ اوپی ایس گارنٹی کے تحت سرکاری ملازمین کے لیے اوپی ایس (اولڈ پنشن سکیم)قوانین متعارف کرانے کی ضمانت ہے۔آپ کو ابھی جو مل رہا ہے، اس کے علاوہ یہ بھی ملے گا، یہ ہمارا وعدہ ہے۔

اس موقع پر کھڑگے کے ساتھ قومی سکریٹری کلدیپ اندورا، قومی جنرل سکریٹری کماری سیلجا، امیدوار شملا نائک، ریاستی کانگریس جنرل سکریٹری ضیاء الرحمن بھی موجود تھے۔

Related posts

خادم حرمین شریفین کے مہمان بنیں گے 66 ملکوں کے1000عازمین حج، شاہ سلمان نے دی منظوری

Hamari Duniya

جنوبی افریقہ پر محمد سراج کی ایئر اسٹرائیک، پوری ٹیم صرف اتنے رنوں پر ہی سمٹ گئی

Hamari Duniya

Lok Sabha Election Result: لوک سبھا انتخابات: 538 سیٹوں پر ڈالے گئے اور گنتی کئے گئے ووٹوں میں پایا گیا فرق، الیکشن کمیشن خاموش

Hamari Duniya