October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News علاقائی خبریں

دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری علوم کی تعلیم بھی ضروری:علماء

بڈولی سادات کے مدرسہ عظمت العلوم میں تقریب تکمیل حفظ قرآن کے موقع پر پانچ طلباء کی دستار پابندی۔:

جھنجھانہ:29جون (محمد مستقیم سیفی/ایچ ڈی نیوز)بڈولی سادات کے مدرسہ عربیہ اسلامیہ عظمت العلوم میں سالانہ جلسہ کے انعقاد کے موقع پر پانچ طلباء کی دستار بندی کی گئی۔جس میں گاؤں سمیت علاقے کے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی ۔اجلاس کاآغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔اس موقع پرمولانا یامین دارالعلوم جلال آباد کے مہتمم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں ہر شخص کو دینی و دنیاوی تعلیم حاصل کرنی چاہیے۔ والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کی پرورش میں احتیاط کریں۔پہلے دین اور بعد میں دنیاوی تعلیم سے آہنگ کریں۔انہوں نے کہا کہ حفاظ اور عالم، علم حاصل کرنے کے بعد درس و تدریس میں مشغول ہو جاتے ہیں، تو یہ بھی عبادت میں شمار ہوتا ہے۔ مولانا عظیم الدین نے کہا کہ قرآن و حدیث پر عمل کرنے سے انسان دنیا میں جینے کا صحیح طریقہ سیکھتا ہے اور آخرت میں سکون حاصل ہوتا ہے۔ جان بوجھ کر کسی کو تکلیف پہنچانا اسلام کے خلاف ہے۔ اجلاس کی صدارت مولانا الیاس کیرانوی نے کی۔ جبکہ نظامت کے فرائض مفتی اکرم نے انجام دیے۔اس موقع پر تین طالبات اور دو طالبات کو قرآن شریف حفظ کرنے پر دستاربندی کی گئی۔اجلاس کے اختتام پر ملک کی ترقی و سلامتی کے لیے دعاء کی گئی ۔اس موقع پر آس محمد، مولانا یامین، قاری الطاف، مولانا الیاس، مولانا شوکت، مفتی اکرم، مولانا اکرم جھنجھانہ، مولانا انتظار، فضل علی، حافظ نوید وغیرہ سمیت گاؤں اور علاقہ کے سینکڑوں مسلمانوں نے شرکت کی۔

۔

Related posts

کیرالہ کے سابق وزیر اعلیٰ سی ایچ محمد کویا کی حیات و خدمات پر پروگرام

Hamari Duniya

ماٹی کا ساتواں پوروانچل مہوتسو کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر، بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

Hamari Duniya

پلوامہ حملے پر وزیراعظم نے کہا تم چپ رہو، کسی سے کچھ نہ کہو،جموں وکشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے سنسنی خیزالزامات،کانگریس حملہ آور

Hamari Duniya