9.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

۔’آپ‘ ممبرپارلیمنٹ سنجے سنگھ اڈانی گروپ پر برس پڑے، پارلیمنٹ میں بحث کا مطالبہ

Sanjay Singh

نئی دہلی، 02 فروری (ایچ ڈی نیوز)۔
عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما سنجے سنگھ نے اڈانی گروپ کے بانی اور چیئرمین گوتم اڈانی کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ انہوں نے جمعرات کو ضابطہ 267 کے تحت اڈانی گروپ کی طرف سے کی گئی دھوکہ دہی اور حکومت اور ملک کے عوام کو ہونے والے معاشی نقصان کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کے لیے ایک نوٹس دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اڈانی گروپ کی مالی بے ضابطگیوں اور دھوکہ دہی کی وجہ سے ایل آئی سی، ایس بی آئی سمیت کئی سرکاری اداروں کے کروڑوں روپے داؤ پر لگ گئے ہیں۔
سنگھ نے اس معاملے پر وزیر اعظم پر طنز کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ اور فراڈ کا پہاڑ پانسے کے محل کی طرح ٹوٹ رہا ہے۔ سوال صرف ایک ہے، ملک کے کروڑوں لوگوں کی محنت کی کمائی ڈوب رہی ہے، لیکن مودی جی خاموش کیوں ہیں؟
قبل ازیں منگل کو، اے اے پی ایم پی نے وزیر اعظم کو خط لکھا تھا جس میں اڈانی گروپ کے خلاف ہنڈنبرگ ریسرچ کے الزامات کا حوالہ دیتے ہوئے ‘غیر جانبدارانہ تحقیقات’ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ اے اے پی لیڈر نے اس معاملے کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

Related posts

 خواتین کو مسجد میں آنے اور نماز پڑھنے  پر کوئی پابندی نہیں:مسلم پرسنل لاء بورڈ

Hamari Duniya

دریا گنج میں اپنی جائے پیدائش دیکھ کر رو پڑے تھے پرویز مشرف

Hamari Duniya

وژن 2026 سے اسکالر شپ یافتہ نے بی پی ایس سی کے ٹیچرس بھرتی ایگزام میں پہلی رینک حاصل کی

Hamari Duniya