پٹنہ(ایچ ڈی نیوز)۔
پٹنہ کے بہٹہ میں جمعرات کے روزسون ندی سے غیر قانونی طور پر بالو نکالنے پر مافیا کے دو گروپوں کے درمیان سینکڑوں راو?نڈ فائرنگ ہوئی۔ اس فائرنگ میں 5 لوگوں کی موت ہوگئی ۔ جبکہ 9 لوگ زخمی ہوگئے۔ منیر پولیس نے 4 افراد کی موت کی تصدیق کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بالو پر بالادستی کے لیے بالو مافیا کے گروپ ایک دوسرے سے بھڑ گئے۔ بات بڑھ گئی اور دونوں طرف سے فائرنگ شروع ہو گئی۔ واقعے کے بعد مافیا گروپ نے تمام لاش غائب کرنے کی کوشش بھی کی۔
فائرنگ صبح 10 بجے کے قریب ہوئی۔ دونوں جانب سے ملکی اور غیر ملکی اسلحہ سے سینکڑوں راو?نڈز فائر کیے گئے۔ یہ پورا واقعہ پٹنہ اور بھوجپور اضلاع کی سرحد پر بہٹا تھانہ علاقے کے ایمن آباد گاو¿ں میں پیش آیا۔ فائرنگ میں بھوجپور ضلع کے چندی تھانہ علاقے کے رام پور پرتاپ پور گاو¿ں کے ابھے کمار سنگھ کا 25 سالہ بیٹا مارا گیا۔ گھر والوں نے بتایا کہ وملیش مزدور ی کرتا ہے۔ اسے فون آیا کہ بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس کے بعد وہ اپنے گھر آرہا تھا۔ اسی دوران کچھ مسلح افراد نے تیزی سے فائرنگ شروع کر دی۔ اس دوران وملیش کو پیچھے سے گولی لگی۔
وملیش کے والد نے بتایا کہ جب ہم اسے پی ایچ سی لے کر آئے ، تب تک وہ مر چکا تھا۔ مسلح افراد وملیش کو گولی مارنے کے بعد کشتی پر لے جانے کی کوشش کر رہے تھے ، لیکن ہم لوگ جیسے تیسے وملیش کو لیکر وہاںسے بھاگے۔ گولڈن بالو کے غیر قانونی کھیل میں درجنوں سرگرم گینگ کام کرتے ہیں ، جو لگاتار پولیس انتظامیہ کو مسلسل چیلنج دیتے رہتے ہیں۔ اس گینگ کو کچھ با اثر لوگوں کا بھی تحفظ حاصل ہے۔ بالوسے کرنسی نوٹ چھاپنے کا کھیل کئی سالوں سے بندوق کے زور پر جاری ہے۔