27.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

مودی حکومت کا انحصار اب نتیش کمار اور چندرا بابو نائیڈو پر

موجودہ وقت میں نتیش کمار اور چندرا بابو نائیڈو پی ایم مودی سے بھی زیادہ طاقتور دکھائی دے رہے ہیں۔:

نئی دہلی :(ایچ ڈی نیوز) ملک بھر کے لوک سبھا انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار سوشل میڈیا پرسرخیوں میں آگئے ہیں۔ دراصل، نتیش کمار این ڈی اے حکومت کے لیے کنگ میکر کے کردار میں آگئے ہیں،موجودہ انتخابات میں بی جے پی کو اپنی اکثریت بھی نہیں ملی پائ ہے۔مودی حکومت کا اب نتیش کمار اور چندرا بابو نائیڈو پر انحصارہے، ایسے میں اب یہ دونوں لیڈر پی ایم مودی سے زیادہ طاقتور دکھائی دے رہے ہیں۔ پی ایم مودی نے اگر نتیش کمار کے 3 پرانے مطالبات نہیں ماننے تو دہلی کا تخت کسی بھی وقت ہل سکتا ہے۔دراصل نتیش کمار کا پہلا مطالبہ بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ اور خصوصی پیکیج فراہم کرانا ہے تاکہ بہار کی ترقی کو مزید رفتار ملے گی۔ دوسرا مطالبہ پورے ملک میں ذات پات کی مردم شماری کرائی جائے۔ تیسرا مطالبہ بہار میں سنٹرل یونیورسٹی فراہم کرنے کا ہے۔مطلب یہ کہ سی ایم نتیش کے پاس حکومت کو ہلانے کی طاقت ہے۔سی ایم نتیش کمار نے بہار میں لوک سبھا کی 12 سیٹیں جیت کر این ڈی اے کو مضبوط کیا ہے۔ نتیش کمار کے پاس اب بہار کی ترقی کی ہر مانگ کو پورا کرنے کی طاقت ہے۔ آج ایک ہی فلائٹ میں تیجسوی اور نتیش کمار کے دہلی آنے سے ملک کا سیاسی درجہ حرارت تیز ہوگیااور الٹ پھیر کی بحث پھر زور پکڑ گئی۔

Related posts

جرمن چانسلر اولاف شولس نے بھارت کی جم کرتعریف کی 

Hamari Duniya

سب کچھ لٹانے کے بعد اڈانی گروپ کا بڑا فیصلہ،سرمایہ کاروں کے پیسے کریں گے واپس

Hamari Duniya

آخر کار راجستھان کے مسلم نوجوانوں کا قاتل دہشت گردہوا گرفتار،میوات فساد کا بھی ہے ماسٹر مائنڈ

Hamari Duniya