22.1 C
Delhi
January 25, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بزنس

سب کچھ لٹانے کے بعد اڈانی گروپ کا بڑا فیصلہ،سرمایہ کاروں کے پیسے کریں گے واپس

Gautam Adani

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
اڈانی گروپ نے اپنا ایف پی او منسوخ کر دیا ہے۔ اڈانی انٹرپرائزز لمیٹڈ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاو کو دیکھتے ہوئے کمپنی کے بورڈ نے ایف پی او کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے کہا ہے کہ کمپنی کا مقصد اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاو کے پیش نظر اپنے سرمایہ کاروں کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔ اس لیے ہم ایف پی او سے موصول ہونے والی رقم واپس کرنے اور اس سے متعلق لین دین کو ختم کرنے جا رہے ہیں۔
ایف پی او کیا ہے ؟
یہ سمجھنا ضروری ہے کہ فالو آن پبلک آفر (ایف پی او ) کیا ہے؟ دراصل ، ایک کمپنی کے لیے رقم جمع کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ وہ کمپنی جو پہلے ہی اسٹاک مارکیٹ میں درج ہے، سرمایہ کاروں کو نئے حصص پیش کرتی ہے۔ یہ حصص مارکیٹ میں موجود حصص سے الگ ہوتے ہیں۔ بدھ کو اڈانی گروپ کے چیئرمین نے کمپنی کی بورڈ میٹنگ میں کہا ’ بورڈ اس موقع کو لے کر تمام سرمایہ کاروں کا ہمارے ایف پی او کے لیے آپ کی حمایت اور وابستگی کے لیے شکریہ ادا کرتا ہے۔ایف پی او کے لیے سبسکرپشن منگل کو کامیابی کے ساتھ بند کر دیا گیا تھا۔ گزشتہ ہفتے اسٹاک میں اتار چڑھاو¿ کے باوجود پچھلے ایک سال کے دوران ، کمپنی ، اس کے کاروبار اور اس کی انتظامیہ پر آپ کا اعتماد بہت اطمینان بخش رہا ہے۔ شکریہ۔
گوتم اڈانی نے کہا کہ آج مارکیٹ میں زبردست ہلچل ہے اور ہمارے اسٹاک کی قیمتیں دن بھر اتار چڑھاو¿ کا شکار رہی ہیں۔ ان غیر معمولی حالات کی وجہ سے، کمپنی کے بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ ایف پی اوکے عمل کو جاری رکھنا اخلاقی طور پر درست نہیں ہوگا۔ ہمارے لیے سرمایہ کاروں کا مفاد انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس لیے انہیں کسی بھی ممکنہ مالی نقصان سے بچانے کے لیے بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ ایف پی او جاری نہیں رکھا جائے گا۔

Related posts

وادی منیٰ عارضی خیمہ بستی میں تبدیل،حجاج کرام کےاستقبال کی تیاریاں مکمل

حج 1445 ہجری کے مناسک کی ادائی کا پہلا مرحلہ باقاعدہ شروع:

Hamari Duniya

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اپنا ایک سوچارواں یوم تاسیس جوش وخروش کے ساتھ منایا

Hamari Duniya

ترکی کے پہلے نیوکلیئر پلانٹ کا افتتاح، نیوکلیئر پاور بننے میں اس ملک نے کی بھرپور مدد

Hamari Duniya