32.6 C
Delhi
August 24, 2025
Hamari Duniya
دہلی علاقائی خبریں

این ایس ای آر ڈی کے چیئرمین محمد کیف کو ایوارڈ سے نوازا گیا

این ایس ای آر ڈی

ضرورت مندوں کی مدد کرنا سب سے بڑا فرض ہے: کیف
نئی دہلی، 07 مئی (ایچ ڈی نیوز)-

محمد کیف، چیئرمین، نیو سوشیو اکنامک ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (این ایس ای آر ڈی) کو ان کی سماجی خدمات کیلئے  آتھنٹیک اسکول آف نالج گلوبل فاؤنڈیشن (اے ایس کے) نے ایوارڈ سے نوازا ہے۔ تقریب میں موجود مہمانوں نے انہیں ان کے سماجی کام پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ محمد کیف کی جانب سے معاشرے کے لیے جو خدمات انجام دی گئی ہیں وہ قابل تحسین ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے اچھے کام کو جاری رکھیں گے اور تمام ضرورت مندوں کی خدمت کریں گے۔
اس موقع پر محمد کیف نے کہا کہ ضرورت مندوں کی مدد کرنا سب سے بڑا فریضہ ہے اور امید صرف اسی سے رکھی جاتی ہے جس سے امید پوری ہونے کا امکان ہو۔ اس لیے ہم ہمیشہ ہر ضرورت مند کی ہر ممکن حد تک مدد کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ہم اپنا کام تیز رفتاری سے کر رہے ہیں اور اب تک ہم دہلی اور دیگر ریاستوں میں لاکھوں ضرورت مندوں کی مدد کر چکے ہیں۔ یہ سلسلہ جاری ہے اور انشاء اللہ یہ سلسلہ مزید جاری رہے گا کیونکہ ہمارا مقصد حقیقی ضرورت مندوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ این ایس ای آر ڈی دہلی اور دیگر ریاستوں میں گرم کپڑے، مفت راشن کٹس، ادویات اور تعلیم وغیرہ فراہم کر رہا ہے اور این ایس ای آر ڈی کے کئی تعلیمی مراکز اور ادارے چل رہے ہیں۔

Related posts

جامعہ نگر میں ایم ایس ایس کے زیر اہتمام چیریٹیبل کلینک کا افتتاح، بہت ہی سستے میں ہوگا علاج

Hamari Duniya

ارشاد نبوی ہے، مجھ سے حج کا طریقہ سیکھ لو

Hamari Duniya

کانسٹی ٹیوشن کلب میں عالم یوم یونانی میڈیسن کے موقع پر نیشنل سمپوزیم 12 فروری کو

Hamari Duniya