28.7 C
Delhi
March 27, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

سدھارتھ نگر کے نوجوانوں کی انوکھی پہل

Siddharthnagar

سدھارتھ، 09 ستمبر(محمد فیصل)۔

سدھارتھ نگر کے ان سبھی ماہرین ،ہنرمند اور تعلیم یافتہ افراد کو ایک پلیٹ فار پر لانے اور ان کو سدھارتھ نگر کے مقامی حالات سے روبرو کرنے کے لیے جناب پربھات صاحب نے ایک اہم پہل شروع کی ہے۔ پربھات نے سدھارتھ نگر کے ان تعلیم یافتہ لوگوں کو جوڑنے کا کام کر رہے ہیں۔ جو تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنی زریعہ معاش ،روزی روٹی اور بہتر زندگی کے لیے سماج سے کٹ جاتے ہیں یا باہر نکل جاتے ہیں اور اپنے ضلع کی آب وہوا اور وہاں موجود مسائل کو اٹھانے میں ناکام رہ جاتے ہیں۔ ان سب چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے ،،لوک ہتم سنگوشٹھی، کے نام سے ایک پلیٹ فارم تیار کیا۔

سدھارتھ نگر میں تمام مختلف قسم کے ماہرین کو خاص کر ڈاکٹر، ٹیچر، صحافی، انجینئر اور سیاسی افراد جیسے لوگوں کو جو اپنے اپنے میدان کے ماہر لوگ ہیں اور یہ سب ایسے لوگ ہیں جو زمینی سطح سے جڑے افراد ہیں ،،لوک ہتم سنگوشٹھی،، مشن سے جڑے افراد نہ صرف بھارت کے علاقوں میں پھیلے ہیں بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ لوک ہتم کی خاص بات یہ ہے کہ وقتاً فوقتاً اپنے ممبروں میں بیداری لانے کے مقصد سے پروگرام کا بھی انعقاد کرتا ہے۔ اسی کڑی میں آج نوئیڈا کے اسپورٹ کمپلیکس میں لوک ہتم کے نام سے پروگرام منعقد ہوا جس میں دہلی، این سی آر، ہریانہ سمیت نوئیڈا کے کئی سرکردہ لوگوں نے اس پروگرام میں شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز پروفیسر پون وجے نے کیا جس میں انہوں نے اپنی ابتدائی زندگی کے بارے میں بتایا اور کہا کہ زندگی کا مطلب ایک دوسرے کے تعاون سے پورا ہوتا ہے۔ اس کے بعد پروگرام میں موجود سدھارتھ نگر کے سبھی لوگوں کو اسٹیج پر متعارف کرانے کا موقع دیا گیا، جس میں لوگوں نے اپنے خیالات کے ساتھ اپنی کامیابیوں کے بارے میں بتایا اور سبھی نے ضلع کو آگے لے جانے کا عہد لیا۔ ضلع کے معروف اور مشہور ڈاکٹر وقار خان نے اظہار تشکر میں بتایا کہ انہوں نے ضلع کے غریب اور لاچار لوگوں کو نئی زندگی دینے کی سمت میں کئی سالوں سے کام کر رہے ہیں۔

ڈی ڈی نیوز دہلی کے سینئر صحافی خالد مہتو نے بتایا کہ وہ جس سماج سے آتے ہیں وہاں بچوں کی اچھی رہنمائی نہیں ہو پاتی ہے۔ جس کے چلتے ذہین اور ہوشیار بچوں کو اچھی پلیٹ فارم نہیں مل پاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہم سب اس بھیڑ سے الگ ہوجاتے ہیں جو ملک کے دیگر شعبوں میں ایک تحریک کا کام کرتی ہے۔ لیکن ایسا بھی نہیں ہے کہ ہم بہت پیچھے ہیں گزشتہ کئی سالوں سے یہ دیکھنے کو ملا رہا ہے کہ سدھارتھ نگر کے طلبہ ہر محکمہ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور یہ اطمینان کی بات ہے۔ پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر سہارا کے سینئر صحافی تنویر عالم، صلاح الدین، ارش پانڈے، ارون چودھری، انکت سنگھ، سرفراز اور کئی دیگر لوگوں نے شرکت کئے۔ آخر میں زی نیوز میں بطور نیوز اینکر کام کرنے والے آشیش نے اسٹیج پر آکر اپنی ابتدائی زندگی کے بارے میں بتایا کہ ایک غریب خاندان کو آگے بڑھنے کے لیے بہت محنت کرنی پڑتی ہے انہوں نے کہا کہ یہاں موجود سبھی لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ اپنے معاشرے میں بیداری پیدا کریں۔ پروگرام میں سدھارتھ نگر کی لڑکیوں کی کافی تعداد میں شرکت کی جو دہلی اور نوئیڈا میں کام کر رہی ہیں یا تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور سدھارتھ نگر کی لڑکیوں کے لیے ایک تحریک بن رہی ہیں۔

Related posts

اردو کا اپنا منفرد رسم الخط دنیا کے حسین ترین رسم الخطوں میں سے ایک:ڈاکٹر سلیم فاروقی

انجمن گلستاں اردو ادب کے زیر اہتمام "اردو رسم الخط اور ہماری ذمہ داری کے عنوان پر میٹنگ کا انعقاد:

Hamari Duniya

نو منتخب میونسپل بورڈ ممبران کا پر وقار تقریب میں استقبال

Hamari Duniya

ماہانہ شعری نشست: اردو ہندی تو ہیں بھارت کی زبانیں دونوں،لوگ بھاشاؤں کے چکر میں بکھر جائیں گے

انجمن گلستان ادب کے زیر اہتمام محلہ افغانان میں شعری نشست کا انعقاد:

Hamari Duniya