14.1 C
Delhi
January 26, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

نیکیوں سے بھرے حج کا ثواب جنت ہے، عازمین حج سفر حج پر نکلنے سے پہلے مناسک حج و عمرہ سیکھ لیں: مطیع اللہ حقیق اللہ مدنی

Mutiullah Madani

سدھارتھ نگر، 07 مئی (ایچ ڈی نیوز)۔

حج اسلام کا ایک عظیم الشان رکن ہے،یہ حج ہر مسلمان مرد وعورت پر فرض ہے، جسے بیت اللہ الحرام تک جانے اور آنے کی استطاعت میسر ہوتی ہے۔ استطاعت میں بنیادی طور پر توشہ سفر اور سواری اور اس کا انتظام تو داخل ہے۔ مومنہ عورت کے لیے اس کی استطاعت میں اس کے محرم یا پھر اس کے شوہر کا سفر میں ساتھ ہونا بھی شاملِ ہے۔ حج اللہ تعالیٰ کی عبادت ہے اور اس عظیم عبادت کا اجر وثواب بھی عظیم ہے،حج کرنے والے کے لیے بڑی بشارتیں ہیں اور اس کے بدلے کا بڑا دل کش انداز میں تذکرہ ہے۔
حج وعمرہ سے حج کرنے والے کا گناہ مٹ جاتا ہے،حج کرنے سے جب اپنے حج میں کوئی فسق وگناہ کا ارتکاب نہ کرے تو وہ گناہوں سے صاف ہوکر گھر لوٹتا ہے۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعبیر بلیغ یہ ہے
من حج البیت فلم یرفث ولم یفسق رجع کیوم ولدتہ امہ جو بیت اللہ کا حج کرتا ہے رفث اور فسوق کا ارتکاب نہیں کرتا ہے وہ اس دن کی طرح لوٹ کر آتا ہے جس دن اسکی ماں نے اس کو جنا تھا۔ یہ سب بشارتیں ان کے لیے ہیں جو اخلاص کے ساتھ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سکھائے بتائے ہوئے طریق کی روشنی میں اعمال حج ادا کریں اور کسی گناہ و بدی کا صدور نہ ہو لہذا یہ اہم بات ہے کہ تمام عازمین حج کو مناسک حج و عمرہ کا صحیح علم رکھنا چاہیے اور طریقہ حج اہل علم سے سیکھ کر سفر پر نکلنا چاہیے تاکہ حج سنت کے مطابق ہو،حج عبادت ہے، لقب نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ تمام عازمین کا حج قبول کرے آمین۔

Related posts

خدارا چاند رات کو ضائع نہ کریں:مفتی محمد تھانوی

Hamari Duniya

سرزمین بانسی میں دعوتی وتبلیغی پروگرام بحسن وخوبی اختتام پذیر

Hamari Duniya

ضلع شاملی:عید گاہوں اور معروف مساجد میں عیدالاضحیٰ کی نماز دوگانہ اندرونی حصوں میں ادا کی جائے گی۔

ضلع شاملی کی عید گاہ سمیت معروف مساجد کے اوقات مندرجہ ذیل ہیں۔:

Hamari Duniya