26.1 C
Delhi
October 21, 2025
Hamari Duniya
دہلی

اعظمی میڈیکل سینٹر کے زیر اہتمام مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Medical camp

نئی دہلی،18فروری (ایچ ڈی نیوز) ۔
اعظمی میڈیکل سینٹر کے زیر اہتمام اور ڈاکٹر شروف چیریٹی اسپتال کے اشتراک سے ٹھوکر نمبر 5 /ابوالفضل میں ایک مفت کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔اس کیمپ میں ماہر امراض چشم ،دانت ودیگر امراض کے ڈاکٹر موجود تھے۔ اس کیمپ میں تمام مریضوں کا مفت چیک اپ کے ساتھ ساتھ مفت دوائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔کیمپ سے تقریبا 150 مریضوںنے استفادہ کیا۔
اس موقع پر اعظمی میڈیکل سینٹرکے دائریکٹر ڈاکٹر ضمیر اعظمی نے کہا کہ ہمارا مقصدسماجی کام کے ذریعہ معاشرے کی بہتری میںاپنا رول ادا کرنا ہے۔ ہم سماجی کاموں میں مستقل حصہ لیتے رہتے ہیں۔ لوگوں کی زندگیوں میں خوشیاں لانا ہی ہماراکا واحد مقصد ہے ہم ہمیشہ اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے کام کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس کیمپ کا مقصد اصلیہ یہ ہےکہ زیادہ سے زیادہ وہ افراد استفادہ کرسکیں کیونکہ اس علاقے میں بڑی تعداد میں ایسے لوگ رہتے ہیں جن کا گذر بسر مشکل سے ہوتا ہے وہ اپنا علاج نہیں کر اپاتے اس لئے یہ کیمپ لگایا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد اس کا استفادہ کر سکیں ۔اور سلسلہ آگے بھی رہے گا ۔

Related posts

کرناٹک میں شاندار جیت سے ملک بھر کے کانگریسی کارکنوں پر زبردست جوش

کرناٹک میں کانگریس کی جیت ملک کے ہر کانگریسی کی جیت ہے:طارق صدیقی:

Hamari Duniya

الشفا اسپتال اور میڈیکل سروس سوسائٹی کے اشتراک سے ساڑھے تین سو سے زائد افراد کو مفت طبی جانچ کی گئی

Hamari Duniya

 فساد متاثرہ جامع  مسجد لکڑ شاہ سوہنا کی مرمت مکمل، نماز شروع

Hamari Duniya