20.1 C
Delhi
November 14, 2024
Hamari Duniya
دہلی

کرناٹک میں شاندار جیت سے ملک بھر کے کانگریسی کارکنوں پر زبردست جوش

کرناٹک میں کانگریس کی جیت ملک کے ہر کانگریسی کی جیت ہے:طارق صدیقی:
Tariq Siddiqui congress win

نئی دہلی،14مئی (ایچ ڈی نیوز)۔
کرناٹک میں کانگریس کی زبردست جیت حاصل کرنے پر ملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جس کا جشن کرناٹک میں ہی نہیں پورے ملک میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔۔اسی سلسلے میں دہلی کے کانگریس کے لیڈر طارق صدیقی نے ملک اور خصوصی طور پر کرناٹک کے عوام، کانگریس کے ہائی کمان اور کرناٹک کے مقامی لیڈران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک کی ہی نہیں بلکہ ملک کے ہر کانگریسی کی جیت ہے۔اس موقع پر طارق صدیقی نے پریس کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ تاریخ کے اوراق شاہد ہیں کہ ماضی میں کانگریس پارٹی نے سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کی قیادت میں شمالی ہند سے ہی اپنی فتح کا بگل بجایا تھا اور پورے ملک میں زبردست واپسی کی تھی۔کرناٹک کا حالیہ نتیجہ اس بات کی دلیل ہے کہ باشندگان ملک کا کانگریس پارٹی پر اعتماد بحال ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کی جیت نے ثابت کردیا ہے کہ ظلم و زیادتی کی عمر لمبی نہیں ہوتی ہے اور اسی وجہ سے بی جے پی شکست سے دوچار ہوئی ہے۔انہوں نے کرناٹک کے کانگریس لیڈران، کارکنان اور رائے دہندگان کو کانگریس کی تاریخی جیت پر مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ کرناٹک کے عوام نے کانگریس پر بھروسہ کر کے کانگریس امید واروں کے حق میں ووٹنگ کر کے ایک تاریخ رقم کی ہے جس کیلئے راہل گاندھی، پرنکا گاندھی،سونیا گاندھی،ملکاارجن کھڑکے اور کرناٹک کے لیڈران و کارکنان مبارک باد کے مستحق ہیں،جن کی جدوجہد سے کرناٹک میں کانگریس کی واپسی ہوئی ہے جس کا دیگر ریاستوں میں ہونیوالے الیکشن پر بھی اثر پڑے گا کیونکہ کرناٹک نتائج سے یہ پیغام عام ہورہا ہے کہ ملک ہندوستان میں کانگریس ہی واحد ایسی سیاسی جماعت ہے جو سبھی طبقات کو لے کر حکومت کرنے کا تجربہ رکھتی ہے۔
واضح رہے کہ آج دہلی پہنچتے ہی کانگریس صدرملکا ارجن کھڑکے کا ان کی رہائش گاہ پر کانگریس لیڈران اور کارکنان زبردست استقبال کیا اور جیت کاجشن منایا۔کانگریس لیڈر محمد طارق صدیقی نے کہا کہ ظلم کی ایک حد ہوتی ہے کیونکہ ایک دن ضرور ظلم پر حق غالب ہوتا ہے اور کرناٹک نتائج نے ثابت کردیا ہے کہ اب ملک کے لوگ بیدار ہوتے جارہے ہیں جن کیلئے ظلم ناقابل براداشت ہے چاہے ظلم کسی بھی فرقہ مذہب پر ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ 4فیصد ریزر ویشن و دیگر فیصلوں کی بھی بحالی کانگریس کابینہ کی پہلی ہی میٹنگ میں ممکن ہوگی جس کا وعدہ کانگریس نے انتخابی منشور اور انتخابی جلسوں میں کانگریس قائدین و لیڈران نے کیا بھی ہے۔

Related posts

مرکزی یونین بجٹ کا منفی اثر عام آدمی کی روزمرہ زندگی پر پڑے گا: جماعت اسلامی

Hamari Duniya

انڈین یونین مسلم لیگ نے دہلی ایئر پورٹ حادثہ پر کیا تلخ تبصرہ

Hamari Duniya

بھارت جوڑو یاترا کو کامیاب بنانے کیلئے جی جان سے لگے ہوئے ہیں دہلی کے کانگریسی رہنما

Hamari Duniya