9.1 C
Delhi
December 13, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

انڈیا کی حکومت بنتے ہی جی ایس ٹی پر از سر نو قانون بنایا جائے گا:راہل گاندھی

Rahul Gandhi

نئی دہلی رانچی17فروری(ایچ ڈی نیوز)۔

جھارکھنڈ کے اربا میں بنکر سماج کے نوجوان لیڈر انوار احمد انصاری کانگریس اقلیتی شعبہ کے قومی نائب صدر کی دعوت پر کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے نیا یاترا کے تحت دورہ کیا ۔انہوں نے راہل گاندھی کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کا نیا یاترا کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہوئے ”انڈیا “اتحاد کومضبوط بنانے کا کام کرے گا۔انہوں نے راہل گاندھی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”جھارکھنڈ اور تمام بنکر سماج والے کی طرف سے ہم آپ کاپرتباک خیر مقدم کرتے ہیں کہ آپ نے اپنا قیمتی وقت نکال کر ہمارے مسائل کو سننے اور سمجھنے کے لیے نیا یاترا کے تحت یہاں تشریف لائے ہیں۔ انہوں نے کہاجب سے جی ایس ٹی لاگو ہوا ہے بنکر سماج اقتصادی طور سے ٹوٹ چکا ہے۔ہمارے وزیر اعظم نے صرف بڑے بڑے تاجر آڈانی اور امبانی کا خیال کیا ہے چھوٹے چھوٹے ملک بھر میں پھیلے بنکر سماج کے بارے میں انہیں کوئی فکر نہیں ہے۔جس طرح کسان خودکشی کرنے پرمجبور ہوتے ہیں کہیں ایسا نہ ہو کہ بنکر سماج کے لوگ بھی خودکشی نہ کرنے لگیں۔انہوں راہل گاندھی کو بنکر سماج اور اقلیتیوں کے نازک حالات کی طرف توجہ مبذول کرائی ۔

Rahul Gandhi
اس موقع پر کانگریس کے راہل گاندھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”موجودہ سرکار غریب مخالف اور چھوٹے چھوٹے کاروباری بنکروں،کسانوں کو ختم کرنے کے لئے نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کا ہتھیار استعمال کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ”انڈیا کی حکومت آنے کے بعد جی ایس ٹی پر از سر نو غوروفکر کرکے اسے نئے طریقے سے ملک بھر میں اس طرح لاگو کیا جائے گا کہ چھوٹے چھوٹے کاروباری کو کسی طرح نقصان نہ ہو بلکہ انہیں جی ایس ٹی سے فائدہ ملے۔انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ سرکار اور دہلی سرکار میں جو مارکٹ اکسیس کی ہے اسے نئے سرے سے اکسیس کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں نفرت کا ماحول بنایا جارہا ہے ۔ہمارے دونوں یاتراﺅں کے پیچھے بھائی چارہ اور لوگوں کو جوڑنے کا مقصد ہے ۔ہندوستان کا گنگا جمنی تہذیب اور یہاں یکجہتی کو ہم کسی طرح ختم نہیں ہونے دیں گے ۔ہم محبت کا دکان کھولنے کے لیے پورے ملک کا دورہ کررہے ہیں۔

Related posts

اردو میں لکھا 1933 کا شادی کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل

Hamari Duniya

لوک سبھا انتخابات 2024: بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ریاستی انچارجوں کا اعلان

Hamari Duniya

مشن 2024کیلئے جے پی نڈا کی نئی ٹیم میں مسلم چہروں کو ملی جگہ، جانئے کس کس کو ملی نئی ذمہ داری

Hamari Duniya