39.9 C
Delhi
April 17, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی صحت صحت

جامعہ نگر میں کھلا ‘ہیلتھ کنیکٹ سینٹر’  لوگوں کو ملے گی بروقت مدد

Jamia Nagar

اس سینٹر کو دہلی کی لائف لائن بنائیں :سلیم اللہ خان
نئی دہلی، 18 فروری(ایچ ڈی نیوز)۔

جماعت اسلامی ہند حلقہ دہلی کے شعبہ صحت نے الشفا ہاسپٹل اور سب کی سیوا کے اشتراک سے جامعہ نگر میں صحت سہولیات کو منظم اور مربوط کرنے کی غرض سے ’ہیلتھ کنٹیکٹ دہلی’ کے نام سے ایک نادر پہل کی ہے۔ اس کے تحت صحت کے میدان میں میڈیکل کلینک ، میڈیکل اسٹور چلانے والے افراد اور دیگر ہیلتھ ورکرز کو باہم جوڑنے  کے لیے الشفا ہاسپٹل کے کانفرس ہال میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔

اس پروگرام میں جامعہ نگر سے سو سے زائد صحت کے شعبے سے وابستہ افراد شریک ہوئے۔ شرکاء کی جانب سے پروگرام میں جامعہ نگر میں صحت سہولیات کی بروقت فراہمی اور بہتری کے لئے اہم مشورے آئے۔
اس موقع پر الشفا ہاسپٹل کے ڈائریکٹر احمد منہاج الدین نے کہا آج بہت اہم دن ہے اور آپ سبھی لوگ بہت اہم ہیں،  معاشرے کو صحت مند رکھنے میں آپ کا کلیدی رول ہے۔ آپ پہلے سے ہی اچھا کام کر رہے ہیں اب آپ کے ساتھ ملکر مزید بہتر ڈھنگ سے کا کیا جائے گا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ہند حلقہ دہلی کے سیکریٹری ڈاکٹر عارف ندوی نے ‘ہیلتھ کنیکٹ دہلی’ کا تعارف  کرایا انہوں نے کہا یہ ایک ہیلتھ گائیڈینس سینٹر قائم کرنے کی پہل ہے۔ اگر بروقت ایک شخص کو صحت راہنما ئ ہو جائے تو زندگی بچ سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک عام آدمی جو اپنی صحت سے متعلق بیدار نہیں ہے اس کی مدد آپ کے ذریعے ہو سکتی ہے۔ مرکزی اور ریاستی صحت اسکیموں کو ہر فرد تک پہنچانا ہمارا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے محسوس کیا کہ علاقے کے ہیلتھ پروفیشنلس کے ساتھ یہ کام بہت بہتر ڈھنگ سے کیا جا سکتا ہے. اس لیے ہم نے آپ کو مدعو کیا ہے۔ سرکار کی کئ اسکیمیں موجود ہیں لیکن لوگ فائدہ حاصل نہی کرپاتا. یہ ہیلپ سینٹر ریڈینس بلڈنگ جامعہ نگر میں قائم کیا گیا ہے۔
پروگرام کی صدارت جماعت اسلامی ہند حلقہ دہلی کے امیر سلیم اللہ خان نےکی انہوں نے کہا ہم یہ چاہتے ہیں کہ اگر کوئی شخص دہلی کے مسلمانوں کے ذریعے جاننا چاہے تو یہ سینٹر اس کی پہچان بنے. ہم اسے چلا نے کے لیے عہد بستہ ہیں ہم آپ کے ذریعے جامعہ نگر کے لوگوں کی صحت کے میدان میں ممکن مدد کر پائیں گے . آج ضرورت ہے کہ ہم اس ملت کو اس کے داعیانہ رول سے واقف کرا ئیں، ہم اس سینٹر کو دہلی کی لائف لائن بنائیں گے۔پروگرام کی نظامت مکہ میڈیکوز کے پروپرائٹر نعیم رضا نے کی۔

Related posts

ریلائنس جیو بنا دنیا کا نمبر ایک نیٹ ورک،  ڈیٹا کی کھپت  کے معاملے  میں چینی کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا

Hamari Duniya

Delhi Pollution: دہلی میں لوگوں کا سانس لینا مشکل، ایس کیو آئی حد سے تجاوز

Hamari Duniya

Jamiat Ulama-e-Hind ایران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر جمعیۃ علمائ ہند کا بھی ردعمل سامنے آگیا

Hamari Duniya